پاکستان

گھر کے باہر مظاہرے، لگتا ہے 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس چلی گئی ہوں، جمائما

جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئیٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی  کی جانب سے اجتجاج کی کال کا حوالہ بھی دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اپریل 15 2022، 3:42 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
گھر کے باہر مظاہرے، لگتا ہے 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس چلی گئی ہوں، جمائما

ن لیگی کارکن سابق لندن میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ  کے گھر کے باہر احتجاج کرنے پہنچ گئے، احتجاج میں کارکنان نے نعرے بازی کی اور عمران خان اور ان کے بچوں کے خلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اس پر ٹوئٹ کی کہا  کہ میرے  گھر کے باہر مظاہروں کا اعلان کیا جا رہا ہے  بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اپنے ٹوئیٹ میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیزنعروں سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس چلی گئی ہوں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئیٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی  کی جانب سے اجتجاج کی کال کا حوالہ بھی دیا۔

جس میں عابد شیر علی نے لکھا تھا کہ اتوار کو لندن میں عمران نیازی کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج ہوگا۔ تا کہ اس کے بچوں کو بھی پتا چلے ان کا باپ کتنا کمینہ ہے۔

یاد رہے چار روز قبل بھی لندن میں ن لیگی ارکان نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر کھڑے ہو کر، جمائما اور عمران خان کے بیٹوں کا نام لے کر نعرے بازی کی تھی۔

جس کی ویڈیو ن لیگی ارکان نے ہی ٹوئٹر پر شئیر کی تھی اور جمائما نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کوئی تبصرہ تو نہیں کیا تھا، لیکن ہیش ٹیگ پرانا پاکستان کا استعمال ضرور کیا تھا۔