Advertisement

امریکہ کا یوکرین کیلئے 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی نئی فوجی امداد دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کانگریس سے یوکرین کی فوج کی مدد کے لیے مزید امداد طلب کریں گے جسے اپنے مشرقی کنارے پر روس کے تازہ حملے کا سامنا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 22nd 2022, 7:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ  کا یوکرین کیلئے 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے روزویلٹ روم سے امریکیوں سے خطاب میں جوبائیڈن نے کیف کے لیے اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے کانگریس سے مزید فنڈنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے بھاری توپیں، درجنوں ہاؤٹزر، اور گولہ بارود کے 14 لاکھ 4 ہزار راؤنڈز کے ساتھ ساتھ ٹیکٹیکل ڈرونز یوکرین بھیجنے کا اعلان کیا۔

امریکی صدر نے یوکرین کی حکومت کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی براہ راست معاشی امداد کا بھی اعلان کیا جو کہ روسی افواج کے محاصرے میں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے لڑ رہی ہے۔

جوبایئڈن نے کہا کہ روسی صدر پوٹن انتظار میں ہیں کہ یوکرین کے معاملے میں ہماری دلچسپی کم ہو جائے اور روسی صدر کو یقین ہے کہ مغرب کے اتحاد میں دراڑ آجائے گی لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ روس سے تعلق رکھنے والے تمام بحری جہازوں کے امریکی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس المناک اور تباہ کن جنگ کا انتخاب روس نے کیا ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادی، یوکرین کی عوام اور ان کے ملک  کے دفاع میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement
ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان

  • 9 hours ago
 سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

 سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 13 hours ago
بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی

  • 10 hours ago
 اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم

 اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم

  • 13 hours ago
پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا

  • 13 hours ago
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

  • 10 hours ago
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا  کا  میڈیا اکیڈمی تعاون  کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

  • 9 hours ago
کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید

  • 9 hours ago
بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

  • 9 hours ago
آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط

  • 8 hours ago
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد

  • 13 hours ago
شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف

  • 8 hours ago
Advertisement