ہم نے5 ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا، امریکی صدر


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا۔
آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے5 ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا ، ایٹمی جنگ ہونےسے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی ، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ 30سال سےچل رہی تھی، جس میں 60 لاکھ افرادہلاک ہوچکے، ہم نےکانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ رکوائی ۔
ٹرمپ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیکن ایک اسکول کے پروفیسر کو امن کا نوبیل انعام دے دیا جائے گا جسے آپ جانتے بھی نہیں ہوں گے۔
اس کے علاوہ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ، امریکا کے پاس دنیا کی مضبوط ترین فوج اور بہترین آلات ہیں ، دنیا نے دیکھا امریکی طیاروں نے 37گھنٹے بغیر رُکے سفر کیا۔
امریکی صدر نے بل کے ذریعے سرحد سے غیر قانونی داخلہ مکمل بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پلان شروع کردیا ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج امریکا کی اسٹاک مارکیٹ بہترین جار ہی ہے، میرے پچھلے دور میں معیشت بہترین تھی، اب مزید ہوگی۔ہم امریکا کو دوبارہ مضبوط، محفوظ اور عظیم ترین بنائیں گے۔
واضح رہے کہ ریپبلکن رکن کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو اسرائیل، ایران جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا۔
حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجا۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 14 منٹ قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 8 منٹ قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 2 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 گھنٹے قبل








