جی این این سوشل

جرم

ٹائمز ہائر   ایجوکیشن امپیکٹ  رینکنگ  2022 میں سپیریئر   یونیورسٹی کا اہم اعزاز

اس اہم ترین رینکنگ میں پاکستانی یونیورسٹی بھی اہم اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹائمز ہائر   ایجوکیشن امپیکٹ  رینکنگ  2022 میں سپیریئر   یونیورسٹی کا اہم اعزاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سویڈن : دنیا بھر میں مستند   ترین مانی جانے والی   ''ٹائمز ہائر   ایجوکیشن ''  امپیکٹ  رینکنگ  2022  سویڈن   کے شہر   سٹاک ہوم    میں جاری کر دی گئی   ہے۔  اس اہم ترین رینکنگ میں پاکستانی یونیورسٹی بھی اہم اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق   ''ٹائمز ہائر   ایجوکیشن ''  امپیکٹ  رینکنگ  2022  نے   سپیریئر  یو نیورسٹی   کو دنیا   کی 300 سے 400   یونیورسٹیز   میں اوور آل رینک   کیا   ہے ۔۔  سپیریئر  یو نیورسٹی  کو  پرائیویٹ سیکٹر میں پاکستان کی نمبر ون  یونیورسٹی قرار دیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ،  سپیریئر   یونیورسٹی    نے  خطے  میں ٹاپ  ٹین یونیورسٹی کا اعزاز بھی  حاصل کیا ہے ۔

 اس شاندار  کا میابی  کا سہرا  ریکٹر سپیریئر  یو نیورسٹی   ڈاکٹر سمیر ارحمان  کے سرجا تا ہے ۔ جنھوں   نے تعلیم سے روزگار کو یقینی بنانے کے لیے تھری یو ، ون ایم  پروگرام  کا یونیک انیشیوٹیو   لیا ۔ 
تھری یو ، ون ایم پروگرام کے تحت تین سال یونیورسٹی میں پڑھتے  اور ایک سال مارکیٹ میں طلبا کام کرتے ہیں ۔  ڈاکٹر سمیرا  رحمان  پاکستان کی کم عمر ترین خاتون ریکٹر  ہونے کا اعزاز  رکھتی ہیں ،اورکئی ملکی و غیرملکی اعزازات حاصل کرچکی ہیں ۔ 

علاقائی

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں سے تباہی

بعض شاہراہیں بند ہونے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے مسلسل بارش نے صوبائی دارالحکومت میں سیوریج کا نظام درہم برہم کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں سے  تباہی

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچا کر رکھ  دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے صوبے کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ  کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آسمانی بجلی گرنے اور گھر منہدم ہونے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں ، کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں نالیاں اور گٹر ابل پڑے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بعض شاہراہیں بند ہونے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ مسلسل بارش نے صوبائی دارالحکومت میں سیوریج کا نظام درہم برہم کردیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

جامشورو: کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

ضلعی پولیس کے مطابق کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔زخمیوں کو جامشورواورحیدرآبادکے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جامشورو: کوچ اور آئل ٹینکر   میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

جامشورو: ضلع جامشوروکے علاقے منجہد  میں آج صبح انڈس ہائی وے پرایک کوچ اور آئل ٹینکر کے تصادم میں کم ازکم 4 افرادجاں بحق جبکہ 25 افراد  زخمی ہوگئے۔

ضلعی پولیس کے مطابق کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔زخمیوں کو جامشورواورحیدرآبادکے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اورکمشنرحیدرآباد کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان   میں 7  دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز سات دہشت گردوں کو جہنم واصل  کر دیا، سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گرد  پاکستان افغانستان سرحد پر دہشت گردی میں ملوث پائے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سات دہشت گردوں کے گروپ کی نقل و حرکت جو پاکستان اور افغانستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں اپنے ذرائع سے پتہ چلایا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال نہیں ہونے دے گی ۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll