Advertisement
پاکستان

ملک کو حقیقی آزادی و خودمختاری دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عمران خان

7مارچ کو امریکہ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے دفترِ خارجہ کو ایک مراسلہ موصول ہوا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 2nd 2022, 7:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کو حقیقی آزادی و خودمختاری دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان ملک کو حقیقی آزادی و خودمختاری دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ رواں ماہ کے آخر میں اسلام آباد کی جانب ”غلامی نامنظور مارچ“ کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو ماہِ صیام کی تکمیل اور عیدِ سعید مبارک دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کی نعمتوں میں سے فکر و عمل کی آزادی سب سے بڑی نعمت ہے۔آزادی کی قدر ان کو ہوتا ہے جنہیں غلامی جیسی ذلت کا سامنا رہتا ہے۔

ان  کا کہنا ہے کہ 1947ء میں رمضان کی27ویں شب غلامی کی زنجیروں جکڑی قوم کو آزادی ملی۔ سامراج آزادی کے بعد بھی ہم پر بالواسطہ غلامی کے سائے کیے رکھنے پر بضد رہا۔7مارچ کو امریکہ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے دفترِ خارجہ کو ایک مراسلہ موصول ہوا۔

انہوں نے کہاہے کہ مراسلے میں امریکی حکام کی ہمارے سفارتی عملے سے باضابطہ ملاقات کا احوال درج تھا۔خفیہ مراسلے کے مندرجات میرے سامنے رکھے گئے تو میں حیرت زدہ رہ گیا۔امریکہ کس قدر ڈھٹائی سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کررہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا وزیراعظم کو ہٹانے کا حکم دیتے اور نہ ہٹانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔سیاسی دشمنوں نے ملکر قومی اسمبلی میں منتخب وزیراعظم کیخلاف عدمِ اعتماد کی تحریک لائی۔ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے باوجود حکومت کاتختہ الٹ دیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سازش کا واحد مقصد پاکستان کو غلامی کی ڈگر پر چلانا اور اس حکومت کو سزا دینا تھا۔حکومت قوم کے مفادات کو ایک آزاد خارجہ پالیسی کا مرکز بنانے کی جسارت کررہی تھی۔غلامی کا طوق گلے میں ڈال کر عروج و ترقی کی راہ پر کبھی گامزن نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا وقار اس مطلق آزادی و خودمختاری ہی سے وابستہ ہے۔ملک کو حقیقی آزادی و خودمختاری دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
رواں ماہ کے آخر میں اسلام آباد کی جانب ”غلامی نامنظور مارچ“ کا فیصلہ کیا ہے ۔

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 13 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 16 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 17 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement