لیگی رہنما محمد زبیر کی دوملاقاتوں کے بعد تیسری ملاقات شیڈول ہوچکی، عارف حمید بھٹی
لاہور : سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کی دو ملاقتوں کے بعد تیسری ملاقات شیڈول ہوچکی ہے۔

جی این این کے پروگرام " خبر ہے " میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں کچھ نہیں ہورہا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف و نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر اور اہم ہوتے جا رہے ہیں۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کی دو ملاقاتوں کے بعد تیسری ملاقات شیڈول ہوچکی ہے۔
محمد زبیر کی دو ملاقاتیں ہوچکی تیسری شیڈول ہوچکی ہے، عارف حمید بھٹی کی بڑی خبر @arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @Real_MZubair @MaryamNSharif #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/Vij2EXCPlF
— GNN (@gnnhdofficial) January 28, 2021
سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے پروگرام میں کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے 17 سے 18 مسلم لیگ کے لوگوں سے ملیں ہیں ،انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ سینیٹ کا ووٹ ہم پی ٹی آئی کو دیں گے۔جس پر وزیر اعلی پنجاب نے بعض علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی اجازت دے دی ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ وزیر اعظم نے پہلی باروزیر اعلی پنجاب کو ٹاسک دیا تھا کہ مجھے پنجاب میں اپنی سیٹیں ایک بھی کم نہیں چاہیئے۔پی ٹی آئی اپنی توقع سے زیادہ ایک سیٹ سینیٹ کی ذیادہ لے لے گی۔اس کیلئے عثمان بزدار اور تین لوگوں کی ٹیم بنی ہوئی ہے جو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے رابطے کر رہی ہے اور کافی حد تک انہیں یقین دہانی ہوگئی ہے۔
عثمان بزدار کو ن لیگ کے 20 ارکان نے سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے، عارف حمید بھٹی کی خبر@arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @UsmanAKBuzdar @PTIofficial #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/fvY4DqD883
— GNN (@gnnhdofficial) January 28, 2021
سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا پروگرام میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ان کے قریبی لوگ و ورغلا رہے ہیں۔ جہانگیر ترین کے گھر ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے 20 سے زائد ایم پی ایز کا جانا معمول ہے ان کو بغاوت سے جہانگیر ترین نے خود روکا ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن سے بھی جہانگیر ترین کے قریبی رابطے ہیں۔
جہانگیر ترین کے ماڈل ٹاؤن والے گھر تحریک انصاف کے 20 سے زائد ارکان کا آنا جانا معمول مگر انہوں نے ان کو بغاوت سے روک دیا ہے، عارف حمید بھٹی @arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @JahangirKTareen @PTIofficial @pmln_org #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/97IiOrphGY
— GNN (@gnnhdofficial) January 28, 2021

مصر نے غزہ کی تعمیر نو کا5سالہ منصوبہ پیش کر دیا، کل لاگت کتنی آئے گی؟
- 8 گھنٹے قبل

امجد پرویز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات
- 8 گھنٹے قبل

دارالعلوم حقانیہ دھماکا : حملہ آور کا ریکارڈ نہ مل سکا ، تفتیش کا دائرہ وسیع
- 7 گھنٹے قبل

سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا
- 6 گھنٹے قبل

2026 میں ہونے والی اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس کے مکالمے کیلئے دو موضوعات تجویز
- 8 گھنٹے قبل

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی جانب سے آزادکشمیر میں فری لانسنگ حب کا قیام
- 8 گھنٹے قبل

گورنر فیصل کریم کنڈی کاوزیر اعظم کو خط،بڑا مطالبہ کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

بھارتی کرکٹ بورڈ وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھے گا
- 7 گھنٹے قبل

وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ، نئے وزرا کے نام سامنے آگئے
- 8 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، چھ دہشت گرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج کا وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے خلاف ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

سمینٹ کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ
- 7 گھنٹے قبل