واشنگٹن: صارفین کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے واٹس ایپ نے واٹس ایپ جوائن کر لیا اور واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر کے ذریعے صفائیاں دینے لگا۔

واٹس ایپ نے آج اپنے صارفین کو حیران کر دیا جب اچانک ان کے واٹس ایپ سٹیٹس میں سب سے پہلا سٹیٹس ہی واٹس ایپ کمپنی کا نظر آیا۔ جس میں کمپنی کی جانب سے چار سٹیٹس لگائے گئے ۔جن کا مقصد صارفین کے تحفظات کو دور کرنا ہے۔
پہلےاسٹیٹس میں واٹس ایپ نے خبر دی کہ واٹس ایپ نے واٹس ایپ اسٹیٹس جوائن کر لیا ہے اوراس کی مدد سے ہم اپنے صارفین کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔
دوسرے اسٹیٹس میں کہا کہ آپ کی پرائیویسی کیلیے ہمارا عزم وہی ہے جو کوئی نئی چیز نہیں ہے۔
تیسرے اسٹیٹس میں واٹس ایپ نے وضاحت پیش کی کہ صارفین کی کالز یا پیغامات واٹس ایپ سمیت کوئی تیسرا فرد یا ادارہ سن یا دیکھ نہیں سکتا ،واٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے۔
چوتھے اور آخری سٹیٹس میں انتظامیہ نے کہا کہ مزید معلومات کیلئے کمپنی کے ساتھ جڑے رہیے۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کے بعد سے صارفین تحفظات کا شکار تھے جبکہ حکام واٹس ایپ کی جانب سے متعدد بار وضاحتیں بھی جاری کی جا چکی ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 11 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 7 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 10 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 13 hours ago








