انکوائری کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔

اسلام آباد: حکومت نے سفارتی مراسلے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کمیشن کا ایسا سربراہ مقرر کیا جائے گا جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔
انکوائری کمیشن آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے معاملے کی تحقیقات کرے گا۔کمیشن کے قواعد و ضوابط کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے،کاغذ لہرا لہرا کر الزام لگانے والے سب کٹہرے میں آئیں گے۔کمیشن اس سازش کی تحقیقات کرے گا جو عمران خان کر رہے ہیں۔انکوائری کمیشن عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔ انکوائری کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔
انکوائری کمیشن رپورٹ کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب گونگا اور بہرہ تھا اس لئے فرح گوگی مسلط کی گئی۔یہ بیرون ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے۔معاشی دہشت گرد، معاشی بارودی سرنگ بچھانے والے نالائقی کا ماتم کر رہے ہیں۔سازشی ٹولہ نے چار سال تک ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی۔
سازشی ٹولے نے چار سال توشہ خانہ اور خزانہ لوٹا۔سازشی ٹولے نے چار سال عوام کو لوٹا اور اب رو رہا ہے۔عمران صاحب گوگی کو اور وزیراعظم شہباز شریف عوام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر آنے کی وجہ عمران خان کی لوٹ مار ہے۔تباہ معیشت، بے روزگاری، بدترین مہنگائی کی وجہ عمران صاحب کی کرپشن اور لوٹ مار ہے۔
عمران صاحب کے دور میں آٹا ،چینی،،دوائی، کھاد کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھیں۔شہباز شریف نے چار سال سے ستائی عوام کو دو ہفتے میں مہنگائی پر ریلیف دیا۔عوام کو چار سال بعد صرف دو ہفتوں میں سستا آٹا، چینی اور گھی مل رہا ہے۔آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ملک کی ترقی کے لیے کاروباری شراکت داریاں ہو رہی ہیں۔عمران خان کشکول لے کر در در کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔عمران خان کا پھیلایا گند اور غلاظت صاف کر رہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- ایک گھنٹہ قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 34 منٹ قبل

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 40 منٹ قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- ایک گھنٹہ قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 27 منٹ قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 4 گھنٹے قبل