تاہم اب سوشل میڈیا پر اسی حادثے سے متعلق شہباز گل نے پیغام جاری کیا ہے۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کار حادثے کو خود پر قاتلانہ حملہ قرار دیدیا۔
خیال رہے کہ لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر اسی حادثے سے متعلق شہباز گل نے پیغام جاری کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے تحریر کیا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا، یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا۔
شہباز گل نے کہا کہ میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے؟ کروا لیں، غداری نہیں کروں گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔
انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ میں آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے، یہ ہر قیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے۔
شہباز گل نے کہا کہ بیرونی سازش کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتہ ہے کہ عمران خان اور اس کے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے، سب کو بے نقاب کریں گے۔

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 21 گھنٹے قبل

27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، اجلاس 11 بجے طلب
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- ایک دن قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 19 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 13 گھنٹے قبل

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور
- ایک گھنٹہ قبل

زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 20 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 19 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- ایک دن قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 18 گھنٹے قبل







