اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے کیس کو توہین مذہب کے دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق سلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف فیصل آباد میں درج مقدمہ کے کیس کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔ دوران سماعت شہباز گل نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کا بیان موجود ہے کہ انہیں کچلنا چاہیے، پتہ نہیں اگلی سماعت پر میں آپ کے سامنے موجود بھی ہوں گا یا نہیں۔
جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ آپ ایسا نہ کہیں، سیاسی جماعتیں رائے عامہ ہموار کرتی ہیں، پولیٹیکل لیڈر کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے ۔ اگر آئین نہیں ہوگا اداروں کا احترام نہیں ہوگا تو افراتفری ہوگی ، اگر ساری چیزیں سیاسی بیانیے پر ہوں گی تو پھر اس کا اختتام انتشار پر ہوگا۔
شہبازگِل نے کہا کہ کبھی کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا، پیکا آرڈیننس کا سہارا بھی نہیں لیا، آپ کی ججمنٹ قانون کے مطابق ہوتی ہیں، وہ حق میں ہوں یا خلاف،ان کیساتھ کھڑا ہوا۔
اس موقع پر عدالت نے شہبازگِل کو گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 9 مئی تک توسیع کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر پیشی سے استثنیٰ بھی دے دیا۔
بعد از سماعت میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ 7 لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، دھمکیاں بھی دی گئیں ہیں، اگر مجھے قتل کیا گیا تو یہ 7 لوگ ذمہ دار ہوں گے، جن کے نام میں نے اپنے وکیل کو لکھ کر دیئے ہیں۔
شہباز گل کاکہنا تھا کہ عمران خان نے جس تحریک کی بنیاد رکھی تھی وہ خودداری اور انصاف تھا، بدتمیزی کی زبان استعمال کرنے کیخلاف میں بھی سخت زبان استعمال کرتا ہوں، مخالفین کہتے تھے کہ وقت آنے پر میں سب سے پہلے بھاگ جاوں گا، لیکن میں بیگ لےکر نہیں بھاگا، بیساکھی لے کر بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز گِل کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہو ئے۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 12 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 7 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 12 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 11 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 8 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 12 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 12 hours ago







