اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر تیزی سے عملدرآمد سمیت سدبہار تذویراتی تعلقات اور شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں عالمی ترقیاتی اقدامات کے کروپ آف فرینڈز کے اعلیٰ سطح کے آن لائن اجلاس کے ویڈیو خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے عالمی ترقی کا منصوبہ شروع کرنے کے چین کے اقدام کو سراہا ۔
انہوں نے اسے عالمی سطح پر تسلیم شدہ پائیدار ترقیاتی اہداف پر عملدرآمد کیلئے کوششیں تیز اور مربوط کرنے کیلئے ایک سودمند پلیٹ فارم قرار دیا ۔
کرونا کی عالمی وبا،موسمیاتی تبدیلی اور جغرافیائی سیاسی حالات کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحرانوں کا ذکر کرتے ہوئے پائیدار ترقیاتی اہداف میں پیش رفت میں رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے جی ڈی آئی گروپ آف فرینڈز پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔
وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے مناسب مالی وسائل مہیا کرے اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے سالانہ کم از کم ایک سو ارب ڈالرز فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرے۔

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 2 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 5 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 5 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 7 گھنٹے قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- ایک گھنٹہ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 گھنٹے قبل