"ہم چلا سکتے ہیں " یہ نہیں چلا سکتا۔ سابق صدر نے کہا کہ بھاری اللہ کی ذات ہے انسان تو کمزور ہے

کراچی:سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے کب کہا کہ یہ نہیں ہوگا کہ ہم کچھ اور کہیں اوراتحادی کچھ اور بولیں ، انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن نہیں کرائیں گے ، ہمارے گیم پلان میں انتخابی اصلاحات اور نیب ریفارمز شامل ہیں۔
فوج غیر سیاسی ہوتی ہے تو جنرل باجوہ کو سلیوٹ کرنا چاہئے یا لڑنا چاہئے ، اگر پاکستان کو کوئی چلا سکتا ہے تو "ہم چلا سکتے ہیں " یہ نہیں چلا سکتا۔
سابق صدر نے کہا کہ بھاری اللہ کی ذات ہے انسان تو کمزور ہے ، ہم نے مشرف کے دور کے بعد بھی سٹاک ایکسچینج کو اٹھایا تھا ، عمران خان الیکشن کا مطالبہ کر رہا ہے ، اس نے گزشتہ چار سال میں کیا کر لیا جو اب کرے گا؟، میری رات کو میاں صاحب سے بات ہوئی انہیں سمجھایا ،
جیسے ہی اصلاحات پوری ہوتی ہیں ہم انتخابات میں جائیں گے ، اس وقت تیل مہنگا ہے ، اس وزیر اعظم کے سعودی عرب سے تعلقات اچھے ہیں ، جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام دوبارہ شروع نہیں ہوتا تب تک مشکلات رہیں گی ۔
آصف زرداری نے کہا کہ میرے خیال میں تیل کی قیمتیں نہیں بڑھنی چاہئیں ، تیل کی قیمتوں کے ساتھ دوسری اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں حتیٰ کہ مرغی اور انڈے کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں ،
عمران خان تو کہتا تھا میں آلو اور ٹماٹر کیلئے نہیں آیا مگر میں کہتا ہوں کہ بھائی میں آلو ٹماٹر کیلئے ہی آیا ہوں ، میں نے ہر بجھے ہوئے چولہے کو جلانا ہے ۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے منصوبے ہیں جیسے سٹیٹ لائف انشورس اس وقت 100 بلین سے بڑا سرمایہ ہے ، صرف 26 فیصد ایسے بزنس کو دے دیں جس کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہو یہ 26 فیصد آپ کو 8، 10 بلین روپے دے گا۔
ایسے ہی بجلی کے معاملات کو پرائیویٹائز کرنا ہے ، چاہتا ہوں کہ پاکستان کے بزنس مین ہم سے رابطہ کریں، میں ان کی سننا چاہتا ہوں جو میرے پاس ہے ان سے شیئر کرنا چاہتا ہوں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ملکی مہنگائی، گرمی اور زمینی حقائق کا علم نہیں ، وہ نہیں جانتے کہ لاڑکانہ میں درجہ حرارت 48 ہے جو لو چلنے کی وجہ سے 50 محسوس ہوتا ہے ،
وزیراعظم بنانے کے لیے ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی ووٹ نہیں لیا، سولرپلانٹس میں اضافہ کرنا ہو گا، ایسا نہ ہوبجلی اتنی مہنگی ہو جائے۔
سابق صدر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب بھی کھڑا ہوتا ہے جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف بناتا ہے ۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 11 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 19 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 11 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 11 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک دن قبل




