منحرف اراکین سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحریک انصاف کا بھرپور ردعمل
اسلام آباد:رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے آج کیا ایسے فیصلوں سےادارے تباہ و برباد ہو جاتے ہیں ۔


سماجی رابطے کی وین سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جو ممبران سندہ ہاؤس میں نون لیگ کی پارلیمانی پارٹی میٹنگز میں شریک ہو رہے ہیں اپنے وزیر اعظم اور پارٹی کے چیئرمین کے خلاف ہونے والی سازشوں کا کلیدی حصہ ہیں لیکن اس پر الیکشن کمیشن کہتا ہے نہیں وہ تحریک انصاف کا ہی حصہ ہیں۔
جس طرح کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے آج کیا ایسے فیصلوں سےادارے تباہ و برباد ہو جاتے ہیں ،جو ممبران سندہ ہاؤس میں نون لیگ کی پارلیمانی پارٹی میٹنگز میں شریک ہو رہے ہیں اپنے وزیر اعظم اور پارٹی چئرمین کیخلاف سازشوں کا کلیدی حصہ ہیں الیکشن کمیشن کہتا ہے نہیں وہ تحریک انصاف کا ہی حصہ ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 11, 2022
رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوسناک فیصلہ ہے، بازار لگا، لوٹے بکے اور بک کر مالک کی دکان پر سج گئے، عوام اسے پسند نہیں کرے گی، احتجاج کرے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی کےخلاف ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنادیا ہے جس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس کو خارج کرتے ہوئے منحرف اراکین کی نااہلی کی استدعا کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل





