پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلےکے خلاف ہم عدالت میں اپیل کریں گے۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ منحرف اراکین کے متعلق الیکشن کمیشن نے ثبوت پیش کرنےکی اجازت نہیں دی، الیکشن کمیشن کےیکطرفہ فیصلوں سے اس کےکردار پر سوال اٹھتے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلےکے خلاف ہم عدالت میں اپیل کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کے بعد ہمارا سفارتخانہ 50 فیصد کم نفری کیساتھ کام کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب 15 کے قریب ٹریڈ آفیسر کو تعینات کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فیصلے سے کشمیریوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کے لیے بھارت سے تجارت بحالی کو مسترد کیا تھا، مقبوضہ کشمیر کےکشمیریوں کو کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں۔ شہباز شریف کی حکومت نے بھارت سے تجارت کی بحالی کا بہت بڑا فیصلہ کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے قانون سازی کی گئی تھی، اسمبلی میں نور عالم نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق چھیننے کی قرار داد پیش کی، اوور سیز پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 15 منٹ قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل





