پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹا خط تو ایک بہانہ تھا مگر کارکردگی چھپانا تھا۔


صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ صوابی والو! شکر کرو کہ ان جھوٹوں سے جان چھوٹ گئی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جس کا رپورٹ کارڈ کارکردگی سے خالی ہو، تو اسے سازش کی ضرورت تو پڑتی ہے نہ ، سازش تو ایک بہانہ تھا ، مقصد کارکردگی چھپانا تھا، جھوٹا خط تو ایک بہانہ تھا مگر کارکردگی چھپانا تھا۔
مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمھیں نہ نواز شریف نے نکالا ، نہ کسی غیر ملکی سازش نے نکالا بلکہ تمھیں تمھارے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے نکالا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان یہ ڈرامے بازی بند کرو رونا دھونا بند کرو ، عوام کو بتاؤ تم نے چار سال میں کیا کارکردگی دکھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار سال ہیلی کاپٹر میں جھولے لیتا رہا، سرکاری خرچے پر بنی گالہ پالتا رہا، اس نے پاکستان بیت المال اور توشہ خانے کو نہیں بخشا۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کان کھول کر سن لو کہ تم اپنی نا اہلی کو سازش کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرو گے تو ملک کے بائیس کروڑ عوام تمھیں نہیں چھوڑیں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان ملک کی معیشت کو تباہ کرکے چلا گیا ، اس نے پچیس ہزار ارب کا قرضہ لیا ، مگر اس میں سے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت میں آکر دیکھا، پاکستان ایسے درخت کی طرح کھڑا ہے جس کی جڑیں سلامت نہیں ہیں، عمران نے کھوکھلا کر کے رکھ دیا، سمجھ رہے تھے کہ پاکستان آئی سی یو میں ہے، حکومت پر آکر پتہ چلا ملک وینٹی لیٹر پر ہے، آخری سانسیں لے رہا ہے، عمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان وینٹی لیٹر پر ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جتنی گڑ بڑ عمران خان کرکے گیا ہے کہ اس کو ٹھیک کرنے میں دو تین سال لگیں گے، اپنی پارٹی کو کہتی ہوں کہ عمران کی کارکردگی کا کلنک کا ٹیکہ اپنے منہ پر لگانےکی ضرورت نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران اس قاتل کی طرح ہے جو قتل کرکے سائیڈ پر کھڑا ہو جاتا ہے اور کہتا ہے قتل ہو گیا، قتل ہو گیا، عمران کی کرسی ہلی ہے تو دماغ بھی ہل گیا، تمہارے نیچے سے کرسی کھسک گئی تو تہمیں میر جعفر اور میر صادق نظر آنے لگے۔

بھارتی حمایت یافتہ گروپس تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، پراکسیز کا خاتمہ ضروری ہے ، آرمی چیف
- an hour ago
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 44 minutes ago
.jpeg&w=3840&q=75)
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- 3 hours ago

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 6 hours ago

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
- 7 hours ago

حکومت سندھ نے کچے کے علاقوں کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری کر دی
- 3 hours ago
سانائے تاکائیچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب
- 6 hours ago

نیپرانے کےالیکٹرک کے ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے کمی کر دی
- 4 hours ago

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار، الیکشن کمیشن نےانتخابات کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
- 3 hours ago
قومی اسمبلی میں اپوزیشن نےمحمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا
- 4 hours ago

ہانگ کانگ سکسز 2025: پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، عباس آفریدی کپتان مقرر
- an hour ago

نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- 7 hours ago