Advertisement

باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

باکسر عامر خان نے اپنے کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں اور 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 13 2022، 9:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو دفعہ کے عالمی چیمپئن اور موجودہ ڈبلیو بی اے سپر ویلٹر ویٹ چیمپئن عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے 27 سالہ باکسنگ کیرئیر پر فخر ہے۔

باکسر عامر خان نے اپنے کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں اور 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عامر خان 8 دسمبر 1986 کو برطانیہ میں پیدا ہوئے جبکہ وہ برطانوی پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے خاندان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ سے ہے۔

Advertisement