دنیا
برطانیہ میں 90 ہزار سرکاری ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے پر غور
ٹیکس دہندگان سے وصول کیا گیا ہر پائونڈ ترجیحی طور پر عوام پر خرچ کرنا ضروری ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے اخراجات میں کمی لانے کے لیے 90 ہزار سرکاری ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ کے وزرا کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے وزرا سے کہا ہے کہ وہ مختلف محکموں سے ملازمین کی تعداد میں کمی لائیں۔
بورس جانسن کا ماننا ہے کہ ملازمین کی تعداد میں کمی سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی اور اس سے بچنے والا پیسہ عوام کی فلاح و بہبہود کے لیے خرچ کیا جائے گا۔
برطانوی وزیراعظم نے کابینہ سے کہا ہے کہ وہ ملازمین کی تعداد میں کمی لانے کیلئے تجاویز ایک ماہ میں پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اخراجات میں کمی لا کر معیارِ زندگی کی بڑھتی قیمتوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔ٹیکس دہندگان سے وصول کیا گیا ہر پائونڈ ترجیحی طور پر عوام پر خرچ کرنا ضروری ہے۔
علاقائی
مردان : عمران خان کا جاں بحق کارکن سید احمد کے لواحقین سے اظہار تعزیت
پشاور:تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے گزشتہ روز پی ٹی آئی ریلی میں شہید ہونے والے کارکن سید احمد جان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

جی این این کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج مختصر دورے پر مردان پہنچے ، عمران خان نے مرحوم سید احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں عمران خان نے سید احمد کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہارکیا ۔
اس موقع پر عمران خان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید احمد جان آزادی مارچ کا شہید ہے، احمد جان نے حقیقی آزادی کے لیے قربانی دی ہے، ایسے لوگوں کی قربانیوں سے ملک آزاد ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے شہیدوں کو سب سے بڑا رتبہ دیا ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا اور میں احمد جان کے اہلخانہ کا پورا خیال رکھیں گے۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود اور دیگر پارٹی قائدین بھی عمران خان کے ہمراہ تھے ۔
عمران خان مارچ کے دوران جاں بحق کارکن کے گھر پہنچ گئے #GNN @PTIofficial @ImranKhanPTI #longmarchpti #آرہاہے_الیکشن pic.twitter.com/TlnmnBlDGe
— GNN (@gnnhdofficial) May 27, 2022
اس سے قبل عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہداء کیلئے اظہار تعزیت کا پیغام بھی جاری کیا تھا ۔
واضح رہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا تھا۔
لانگ مارچ کے دوران، پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔
پاکستان
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور دھمکیوں کے مقدمے میں شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ایک ہزار روپے کے مچلکوں پر 9 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
پٹیشنر کی جانب سے زینب جنجوعہ اور دانیال حسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ سب لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے؟
اس پر زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایمان مزاری کے خلاف تھانہ رمنا میں گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عدالت نے سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا کہ پٹیشنر کے مطابق بدنیتی کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی جس کا مقصد تضحیک کرنا ہے۔
عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ریاست اور مدعی مقدمہ کو 9 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نےکہا کہ پٹیشنر عدالتی پالیسی کے مطابق کیش شورٹی ضمانت جمع کرانے میں آزاد ہے۔ عدالت نے ایمان مزاری کو ہر تاریخ سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔
تجارت
یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کی قیمت میں اضافہ
لاہور: یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جی این این کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا بھی مہنگا ہو گیا ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے مقرر کر دی گئی ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپےکا اضافہ جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 490 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں ریجنل اکاونٹس افسران کو وئیر ہاوسز کا دورہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ، اسکے علاوہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز وئیر ہاوسز میں آٹے کے اسٹاک کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز پر آن لائن بکنگ پر بھی چھ روپے نادرا ٹیکس عائد کر دیا گیاہے ۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو مطالبات مان لوں گا : وزیرداخلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
حریت رہنما یاسین ملک دہلی عدالت پہنچ گئے ، فیصلہ آج سنایا جائے گا
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکہ : اسکول میں فائرنگ ، 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو پولیس نے گرفتارکرلیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ، راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن
-
پاکستان 2 دن پہلے
پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے:سراج الحق