پاکستان
شمالی وزیرستان کےعلاقہ میرانشاہ میں خودکش دھماکہ ، تین سکیورٹی اہلکار شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں۔

راولپنڈی : شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق میرانشاہ میں خود کش دھماکہ ہوا جس میں تین سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ، دھماکے میں تین بچے بھی شہید ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں لانس حوالدار زبیر قادر ، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں جبکہ شہید بچوں میں 8 احسن ، 11 احمد حسن ا ور 4 انعم شامل ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی نے اپنے ہی گلگت اسمبلی کے اسپیکر کو عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹادیا
گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر سید امجد کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 رکنی ایوان میں موجود 22 میں سے21 ارکان نے اسپیکر کے خلاف ووٹ ڈالا جبکہ اسپیکر کے حق میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا۔
پی ٹی آئی نے اپنے ہی اسپیکر کو عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا۔
گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس شام 5 تک ملتوی کردیا گیا۔
تفریح
معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کنسرٹ کے دوران مکھی نگل لی
ٹیلر سوئفٹ نے پروگرام منسوخ نہیں کیا اور گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھا

ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ گذشتہ دنوں لائیو کنسرٹ کے دوران گلوکارہ نے لائیو کنسرٹ کے دوران مکھی نگل لی۔
can you believe A BUG went to the eras tour AND met taylor swift and I DIDNT???? pic.twitter.com/7QnsktOV6g
— zaynah / finals season (@peaceofseven) June 5, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکا کے شہر شکاگو میں اتوار کے روز ٹیلر سوئفٹ لاکھوں مداحوں کے سامنے کنسرٹ کررہی تھیں ان کے منہ میں ایک مکھی چلی گئی، گلوکارہ سٹیج پر کھانسنے لگیں۔
سٹیج پر ہنستے ہوئے انہوں نےکہا کہ میں نے کوئی مکھی نگل لی ہے، ٹیلر سوئفٹ نے پروگرام منسوخ نہیں کیا اور گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھا۔
پاکستان
14 مئی کا فیصلہ تاریخ بن گیا، عملدرآمد ممکن نہیں، چیف جسٹس
کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان (سی جے پی) عمر عطا بندیال نے بدھ کو کہا کہ 90 دن میں انتخابات کرانے کے 14 مئی کے فیصلے پر عملدرآمد ممکن نہیں، تاہم یہ فیصلہ تاریخ بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ سپریم کورٹ میں بیک وقت سپریم کورٹ کے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹ ایکٹ اور پنجاب الیکشن ریویو کیس کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔
درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ میں ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹ ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ہمیں ریویو ایکٹ کے معاملے سے متعلق کچھ اپیلیں موصول ہوئی ہیں جنہیں کسی مرحلے پر دیکھنا ہوگا۔
اٹارنی جنرل کو آگاہ کر دیا گیا، نظرثانی ایکٹ پر نوٹس کے بعد الیکشن کیس ایکٹ کے تحت بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا: "سپریم کورٹ ریویو ایکٹ آئین کے خلاف ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں بھی یہی مسئلہ اٹھایا گیا تھا"۔
سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر پابندی لگا دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹ کا حکم امتناعی نظرثانی ایکٹ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ پنجاب الیکشن ریویو کیس کی سماعت کر سکتی ہے تاہم حکم امتناعی کی وجہ سے سپریم کورٹ ریویو ایکٹ اس عدالت پر لاگو نہیں ہوتا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسل جاری
-
علاقائی ایک دن پہلے
سوات میں 4.0 شدت کا زلزلہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
پی پی 159 میں الیکشن سروے نے حلقے کی حالت سے پردہ اٹھادیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
تمام ملازمین کو جون کی مکمل تنخواہ، پنشن 23 جون کو دی جائے گی، محکمہ خزانہ سندھ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمہنگا
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر فائرنگ کے نتیجے میں قتل