ان کا کہنا تھا کہ میں انسٹا، ٹوئٹر اور فیس بک پر ہمیشہ فعال اور جیسا ہوں ویسا ہی ملوں گا۔

کراچی: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر طویل ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے سب سے معافی مانگ لی۔
انسٹاگرام پر عامر لیاقت کی جانب سے 52 منٹ سے زائد کی ویڈیو میں اپنی تینوں بیویوں (سابق اور موجودہ) اور دونوں بچوں سمیت پوری قوم کے لیے ایک پیغام جاری کیا گیاہے۔ ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ عامر لیاقت نے ایک طویل کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔
انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے اس حیاتِ شکستہ میں جس جس کا دل دُکھایا ہے جانے سے قبل ان سب سے معافی مانگتا ہوں، مجھے معاف کر دیجیے گا، جس کسی کا مجھ پر قرض ہے وہ قرض اتار دوں گا ان شاء اللہ مرنے سے قبل اور ایک بڑے چینل سمیت جس نے بھی میری رقم ہضم کر لی ہے وہ بس اللہ سے ڈریں اور ڈھیل کو اپنی دعاؤں کی قبولیت نہ سمجھیں۔
رکن قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو بھی مخاطب کیا اور لکھا کہ’ نوجوانوں سے ملتمس ہوں کہ کسی کو جاننے یا اس سے ملنے سے پہلے کسی کی سنی سنائی باتوں میں آکر اپنے والدین کی دوڑ دھوپ ، تکلیف سے پالنے ، حلال کمائی سے آپ کے لیے کمانے اور پھر آپ کی تربیت کرنے کو اپنے عمل سے پراگندا نہ کریں، پاکستان کے لیے جی جائیں اور سیاسی نعروں میں گم ہو کر اپنی فوج کو گالیاں نہ دیں، مذاق کریں لیکن مذاق اڑائیے نہیں، رنگ، نسل، ذات اور شکل و ساخت پر کسی کا بھی مذاق نہ اڑائیے کہ سب احسن تقویم پر پیدا ہوئے۔‘
انھوں نے دانیہ سے متعلق کیے گئے دعوے اور دونوں سابقہ بیویوں پر وضاحت دیتے ہوئے لکھا ’میں نے جذباتی کیفیت میں اپنی اہلیہ دانیہ کو کچھ بھلا بُرا کہا ہے آپ نہ کہیے گا وہ ابھی چھوٹی ہے اور کوئی اسے گرفتار کرے نا پریشان کیونکہ میں نے تکلیف میں گرفتاری کی بات کہہ دی تھی، اللہ اسے بھی اور بشریٰ، طوبیٰ ، احمد اور دعا کو سلامت رکھے سرفراز فرمائے۔ بشریٰ اور مزید اپنی تعلیم اور علم میں ستارہ بن کر چمکیں اور طوبیٰ تو ماشاء اللہ ستارہ بن ہی چکی ہیں۔
دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ میں انسٹا، ٹوئٹر اور فیس بک پر ہمیشہ فعال اور جیسا ہوں ویسا ہی ملوں گا۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر ہونے اور مبینہ ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد گزشتہ روز ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کچھ دیر بعد اپنا آخری بیان جاری کروں گا، اس کے بعد ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑ دوں گا۔
دانیہ ملِک کی جانب سے عامر لیاقت پر لگائے جانے والے الزامات میں منشیات کی لت اور گھریلو بدسلوکی شامل ہے۔
View this post on Instagram

صبا قمر پر فلمایا گیا سونگ، تنہا اکیلی ہوں،اوپیر ا سنگر سائرہ پیٹر کی آواز میں مقبول
- a day ago

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 4 hours ago

وزیر خارجہ کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 4 hours ago

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 2 hours ago

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- 4 hours ago

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- an hour ago

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- 2 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- 4 hours ago

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 25 minutes ago

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 2 hours ago

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- 4 hours ago

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- 4 hours ago














