فیصل آباد:رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے سابق وزیر اعظم کے سکیورٹی خدشات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تک پہنچنے والی گولی کو 22 کروڑ سینے چاک کر کے گزرنا ہوگا۔

فیصل آباد جلسے سے خطاب میں رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ جب جب عمران خان نے کال دی فیصل آباد باہر نکلتا ہے، عمران خان سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی امیدیں جڑی ہوئی ہیں،پاکستان کے فیصلے امریکہ اور دیگر ممالک میں نہیں ہو سکتے، پاکستان کے فیصلے پاکستان کے عوام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے سب سے پہلے میں گولی کھاؤں گا، عمران خان تک پہنچنے والی گولی کو 22 کروڑ سینے چاک کر کے گزرنا ہوگا، پاکستان کی فوج پاکستان کی پولیس اور پاکستان پر مر مٹنے والا ہر شخص عمران خان کے دست و بازو ہیں۔
محمد علی خان نے کہا کہ قائد اعظم نے 1942ء میں فرمایا تھا کہ مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ جس پاکستان کی بات آپ کرتے ہیں اس پاکستان کا طرز حکمرانی کیا ہوگا، تو انہوں نے کہا کہ "میں کون ہوتا ہوں پاکستان کے طرز حکمرانی کا فیصلہ کرنے والا، یہ فیصلہ تو 14 سو سال پہلے قرآن مجید میں ہو چکا،قرآن رہتی دنیا تک ہماری رہنمائی کے لیے موجود رہے گا"۔ عمران خان نے ریاست مدینہ کی بات کر کے کیا جرم کر دیا؟

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 13 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 6 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل



