جی این این سوشل

تجارت

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر مؤخر کر دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا پیٹرولیم  مصنوعات  کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام گرمی میں پیٹرول پمپس پر لائنوں میں نہ لگیں، پیٹرول کی قیمتیں مستقبل میں ایڈجسٹ کر دی جائیں گی،جانتا ہوں بہت مہنگائی ہوگئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوا تو مہنگائی مزید بڑھ جائے گی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جانا چاہیے.

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کو پیٹرول اور ڈیزل پہ سبسڈی کی وجہ سے 120 ارب روپے ماہانہ نقصان پہنچ رہا ہے، اس کے ذمہ دار عمران خان ہی ہیں۔ زیراعظم شہبازشریف صاحب جب سے آئے ہیں یوٹیلٹی سٹورز پہ چینی 85 روپے سے کم کروا کے 70 روپے کروا دی ہے گھی کے اوپر بھی 190 روپے سبسڈی دے رہے ہیں.

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 4 سال پہلے جب ہم حکومت چھوڑ کر گئے تو ہم چینی ایکسپورٹ کررہے تھےجب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو انہوں نے پہلے سال بہت زیادہ چینی 48 روپے فی کلو میں ایکسپورٹ کی پھر اسی چینی کو 96 سے 98 روپے میں امپورٹ کیا گیا۔

 

پاکستان

کچھ لوگ میرے خلاف انکوائری چاہتے ہیں، محسن نقوی

پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا، وفاقی وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچھ لوگ میرے  خلاف انکوائری چاہتے ہیں، محسن نقوی

سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ میرے خلاف انکوائری چاہتے ہیں جبکہ پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا۔

ایف آئی اے لاہور آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا گندم کے معاملے سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہے، پنجاب حکومت بیرون ملک سے نہیں یہاں کسانوں سے گندم خریدتی ہے، گندم درآمد کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ وفاقی حکومت کی کوئی بدنیتی نہیں تھی، پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا، کچھ لوگوں کی خواہش ضرور ہے کہ میرے خلاف انکوائری کرائی جائے، کسی کی خواہش پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں نے اور میری پوری ٹیم نے 12،13 ماہ کام کیا، رشوت لینے اور دینے والے پر لعنت ہے، اگر 10 سال بعد بھی ہمارے خلاف کچھ نکل آیا تو جواب دہ ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، کے پی پولیس کی تعریف نہیں کروں گا تو زیادتی ہوگی، خیبرپختونخوا کے آئی جی اور پولیس دن رات کام کر رہی ہے، دہشتگرد ناکام ہوں گے، سندھ پولیس بھی کچے میں دلیری کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی اے این ایف نے چارج سنبھال لیا ہے، نارکوٹکس سے متعلق بہت جلد اچھا رزلٹ ملے گا، سکولز اور کالجز میں منشیات فراہمی کی روک تھام کا مقابلہ کریں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ایف آئی اے بالخصوص لاہور ریجن نے اوور بلنگ کے حوالے سے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے، 310 ملین یونٹس کا ریلیف صارفین کو واپس کیا گیا جس کی پاور ڈویژن اور وزیراعظم نے بھرپور تعاون کیا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع  خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ  ائیر پورٹ  کا دورہ

سیالکوٹ : سابق وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے آج(پیر) سیالکوٹ کے ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔

انہوں نے دورے کے دوران آمد اور روانگی کے ٹرمینلز پر مسافروں کیلئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ، انہوں نے سہولتوں پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کیلئے ایک گھنٹے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن کائونٹرز میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ہماری ترجیح ہے، سعودی عرب

سعودی حکومت اور کمپنیاں پاکستان کو اقتصادی ، سرمایہ کاری اور کاروباری حوالے سے ترجیح دیتی ہیں، سعوی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ہماری ترجیح ہے، سعودی عرب

سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں ملک سمجھتا ہے۔

اسلام آباد میں دو روزہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ سعودی حکومت اور کمپنیاں پاکستان کو اقتصادی ، سرمایہ کاری اور کاروباری حوالے سے ترجیح دیتی ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نجی و سرکاری شعبے میں شراکت دار کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔

سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری 50 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ ان کے وفد میں ٹیکنالوجی، ٹیلی کام، توانائی، ایوی ایشن، مائننگ، زراعت اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے شعبوں کی کمپنیوں کے نمائندگان شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں اور سعودی عرب پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں ملک سمجھتا ہے۔

سعودی عہدیدار نے کہا کہ اُن کا ملک پاکستان کی اقتصادی صلاحیت بشمول اس کی ڈیموگرافی، محل وقوع اور قدرتی وسائل پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان سعودی عرب کے لیے مرکزی علاقائی شراکت دار ہے۔

مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار کا حوالہ دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو سرپرستی کرنے والے بین الاقوامی شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب تقریباً 20 لاکھ پاکستانیوں کا گھر ہے جنہوں نے سعودی عرب کے ویژن 2030 میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے سرکاری اور نجی شعبے اپنی شراکت داری کو آگے لے جا سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll