جس نے پاکستان میں عمران خان کو ہٹانےکی سازش کا ساتھ دیا وہ بہت نالائق اور نکما تھا
فیصل آباد:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جس نے عمران خان کی حکومت گرانے کی امریکی سازش کا پاکستان میں ساتھ دیا وہ بہت نالائق اور نکما تھا۔

فیصل آباد جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ جس آدمی نے امریکہ میں بیٹھ کر عمران خان کو ہٹانے کا ماسٹر پلان بنایا وہ بڑا بےوقوف تھا، جس نے پاکستان میں اس کا ساتھ دیا وہ بہت نالائق اور نکما تھا، آج عمران خان مقبولیت میں زمین سے آسمان پر چلا گیا ہے، کسی میں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائے، میں عمران خان کے لیے پورے پاکستان میں نکلوں گا۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاک فوج سے کہتا ہوں پاکستان وہاں آ گیا ہے جہاں اس کو بچانا آپ کی ذمہ داری ہے، پاکستان کو بچانا صرف عمران خان کا کام نہیں، اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبرمیں الیکشن کرائے،عمران خان الیکشن سے کم کوئی بات نہیں مانے گا۔
سابق ویر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف اگر سمجھتا ہے کہ چور مافیا ملک چلا سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، قوم عمران خان کے ساتھ نکل چکی ہے،نواز شریف اگر تم میں ہمت ہے تو پاکستان آؤ، اب تو تمہارے پاس پاسپورٹ ہے، تم جس جہاز میں آؤ گے چور چور کی آوازیں آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک مہینے میں 6 ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں، ڈالر 2 سو روپے پر جا رہا ہے، باقی ممبرز 20، 20 کروڑ میں بکے، فیصل آباد کا ممبر 25 کروڑ میں بکا، اور عید کی نماز بھی پڑھنے کوئی نہیں گیا،شہبازشریف پرفردجرم عائد ہونے والی تھی تو وزیر اعظم بنا دیا گیا، حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد ہونی تھی تو وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےقومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا
- 3 گھنٹے قبل
ملک بھر کے 99 اضلاع میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی
- 3 گھنٹے قبل

سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر بڑی ڈکیتی، ڈاکو 2 کروڑ روپے کا سامان لے اڑے
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں،اویس لغاری
- 2 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ دوران علاج انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

ترک صدرکا وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس
- 2 گھنٹے قبل

روس کےیوکرینی دارالحکومت کیف پر ڈرون اور میزائل حملے، 18 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 17 منٹ قبل

فراڈ کے الزام میں مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی30اگست سے 2 ستمبرتک مزید بارشوں کی پیش گوئی، لینڈ سیلائیڈنگ اور اربن فلڈ کا خدشہ
- 22 منٹ قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا سیلاب سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان
- 12 منٹ قبل

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل