جی این این سوشل

پاکستان

رواں سال 31 ہزار253 افراد سرکاری سکیم کے تحت حج کریں گے

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کےمطابق رواں سال 31 ہزار253 افراد سرکاری سکیم کے تحت  فریضہ حج ادا کریں گے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رواں سال 31 ہزار253 افراد سرکاری سکیم کے تحت حج کریں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت  اسلام آباد میں حج کے لئے قرعہ اندازی ہوئی۔قرعہ اندازی کے تحت رواں سال 31  ہزار 253افراد سرکاری سکیم اور ایک ہزار افراد خصوصی کوٹے پر فریضہ حج ادا کریں گے۔

وزیر مواصلات مولانا اسعدمحمود اور وزیر رہائش اور تعمیرات مولانا عبدالواسع بھی اس موقع پرموجود تھے  ۔ بعد ازاں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 81 ہزار 132  کاحج کوٹہ دیا گیا جس میں سے ساٹھ فیصد سرکاری اور چالیس فیصد پرائیویٹ حج کوٹہ ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت آن لائن یا بینکوں کو مجموعی طور پر تریسٹھ ہزار 604 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ لازمی ویکسی نیشن 65 سال عمر کی حد اور حج کے زیاد ہ اخراجات کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد حج درخواستیں جمع نہیں کراسکی۔ 

ان کامزید کہنا تھا کہ  کورونا کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ دو سال انتہائی محدود پیمانے پر فریضہ حج ادا کیا گیا۔

 

 

تفریح

اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ نے شوہر سے  علیحدگی کا اعلان کر دیا

اہلیہ نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ نے شوہر سے  علیحدگی کا اعلان کر دیا

معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ نے  شادی کے 29سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔

سائرہ بانو نے پیر کو اپنے شوہر اور آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے۔

سائرہ کی وکیل وندنا شاہ نے جوڑے کے علیحدگی کے فیصلے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ دونوں کے درمیان  تعلقات میں جذباتی مسائل اور اختلافات پیدا ہو چکے ہیں، جنہیں حل کرنا ممکن نہیں رہا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔

سائرہ نے اس مشکل وقت میں عوام سے پرائیویسی اور ہمدردی کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی،اور ان کی اولاد میں دو  بیٹیاں خدیجہ، رحیمہ اور بیٹا امین شامل  ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر اور وزیراعظم کا بنوں حملے میں 12 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر اور وزیراعظم کا بنوں حملے میں 12 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے حملے میں بارہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں، انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ، صدر آصف علی زرداری نے ملک کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے فتنہ الخوارج کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم

درخواست کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں  دوبارہ گنتی کا حکم

پاکستان سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کوئٹہ  کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پراور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب میں  دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

جسٹس عقیل عباسی نے وکیل شہزاد شوکت سے کہا کہ کیس میں الزام فارم 45 اور 47 میں تضاد کا ہے، دونوں فارمز کا فرق بھی دیکھ لیں، ریکارڈ سے تضاد واضح ہے، حیران کن طور پر فارم 45 سے متعلق الزامات دونوں اطراف سے آئے ہیں۔

جس پر وکیل نے کہا کہ مخالف فریق کی طرف سے صرف 4 فارم 45 کی نقول لگائی گئی ہیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ایک بھی نقل سامنے آجائے تو کافی ہے۔ جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ وکیل صاحب سنگین الزامات ہیں کہ ایک رات پہلے بیلٹ پیپر غائب کر دیئے گئے، وکیل نے کہا کہ فیصلے میں جج صاحب جو کہہ رہے ہیں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

جسٹس عقیل عباسی  نے ریمارکس دیتے ہوئے  کہا کہ ایک حلقے میں تو کچھ شفافیت آنے دیں، کیا آپ نہیں چاہتے کہ کم از کم ایک حلقے میں ہی شفافیت آ جائے۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں آپ کی دستاویزات کی بنیاد پر انتخابات کو جائز قرار دے دیا جائے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا اور بلوچستان کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ 

علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں بلوچستان کی صوبائی نشست پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ 

عدالت نے پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری کی اپیل منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی سے متعلق معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کی درخواست کو ازسر نو سن کر فیصلہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll