جی این این سوشل

تجارت

انٹر بینک میں آج ڈالرکا نیا ریکارڈ 

کراچی : انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری  ہے ، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مہنگا  ہو کر 194 روپے کا ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹر بینک میں آج  ڈالرکا نیا ریکارڈ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 194 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ نئی اتحادی گورنمنٹ کے قیام سے اب تک ڈالر کی قیمت میں  11  روپے سے زائد اضافہ ہوچکا ہے ۔

موجودہ حکومت میں   اپریل کے بعد  سے ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرضوں کا بوجھ 14سو ارب روپے بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن پہلے سیشن میں شدید مندی کا رجحان رہا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 193 روپے کا ہوگیا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1100 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی واقع  ہوئی جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 300 سے نیچے آگیا۔

تفریح

اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ نے شوہر سے  علیحدگی کا اعلان کر دیا

اہلیہ نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ نے شوہر سے  علیحدگی کا اعلان کر دیا

معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ نے  شادی کے 29سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔

سائرہ بانو نے پیر کو اپنے شوہر اور آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے۔

سائرہ کی وکیل وندنا شاہ نے جوڑے کے علیحدگی کے فیصلے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ دونوں کے درمیان  تعلقات میں جذباتی مسائل اور اختلافات پیدا ہو چکے ہیں، جنہیں حل کرنا ممکن نہیں رہا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔

سائرہ نے اس مشکل وقت میں عوام سے پرائیویسی اور ہمدردی کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی،اور ان کی اولاد میں دو  بیٹیاں خدیجہ، رحیمہ اور بیٹا امین شامل  ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک چین لبریشن آرمی کے درمیان سالانہ آٹھویں مشترکہ مشق واریئر-VIII کا آغاز

پبی میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے اور انہوں نے اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک   چین لبریشن آرمی کے درمیان سالانہ آٹھویں مشترکہ مشق واریئر-VIII کا آغاز

پاک آرمی اور چینی لبریشن آرمی کے درمیان سالانہ آٹھویں مشترکہ مشق واریئر-VIII کا آغاز ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آرمی اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ مشق واریئر-VIII  کی افتتاحی تقریب آج نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تین ہفتے طویل مشق انسداد دہشتگردی کے شعبے میں کی جا رہی ہے اور یہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والی باہمی مشقوں کی آٹھویں مشق ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا ہے، دونوں برادرممالک  کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا بھی اس مشق کا اہم مقصد ہے۔

پبی میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے اور انہوں نے اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ :ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ :ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے، اس حوالے سے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کے امتحانی مراکز میں سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے امیدواروں کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل، تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی اپنے پاس رکھنا ہو گی۔

رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے کراچی میں مختلف مقامات پر 3 امتحانی مراکز قائم ہوں گے جبکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو 38ہزار 609 امیدواروں کے لیے 6 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 232.140 ملین روپے فراہم کر دیے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll