80 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے قربانیاں دیں، کیا امریکہ نے ہمارا شکریہ ادا کیا:عمران خان
صوابی:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یاد رکھو غلاموں کی کبھی عزت نہیں ہوتی، 80 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے امریکی جنگ مین جانیں قربان کیں کیا امریکہ نے ہمارا شکریہ ادا کیا۔

صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم دنیا کےعظیم لیڈر نبی کریمﷺکی امت ہیں، ہمارا نعرہ تھا پاکستان کامطلب کیا لاالہ الاللہ!،یہ لوگ دو بتوں کی پوجا کرتے ہیں، ایک پیسے کا اور ایک خوف کا بت، ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان بتوں کو توڑا تھا مسلمانوں کو خوف سے آزاد کیا تھا لا الہ الااللہ کا مقصد سمجھایا تھا کہ ہم کسی غیر اللہ سے نہیں ڈرتے۔
انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کی جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں نےقربانیاں دیں جس میں ہمارے قبائلی علاقے کے لوگوں نےسب سےزیادہ قربانیاں دیں، 35لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے کیا کسی نےپاکستان کاشکریہ اداکیا؟ کیا امریکہ نے یہ کہا کہ 80 ہزار پاکستانیوں نے قربانی دی، ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں؟۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب کال دوں تو صوابی کے عوام کو اسلام آبادمیں دیکھناچاہتاہوں، جو اسلام آباد نہیں پائیں گے وہ اپنے اپنےعلاقوں میں نکل کربتائیں گے کہ امریکی غلامی اور یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔ میرے پاکستانیو! یہ بات یاد رکھو کہ غلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، بیرونی اور اندرونی سازش کےتحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، ان امریکی غلاموں کوہم نےکسی صورت تسلیم نہیں کرنا، سب نے اسلام آباد آنا ہے اور اس امپورٹڈ حکومت کو پیغام دینا ہے، اور جنہوں نے یہ امپورٹڈ حکومت مسلط کی ہےانہیں بھی پیغام دیناہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیزل اور اسٹوجز کی سیاست کا جنازہ اکھٹا نکلے گا، اس وقت 60 فیصد کابینہ تو ضمانت پر بیٹھی ہے، کرائم منسٹر خود بھی ضمانت پرہے اس کے بیٹے پر ایف آئی اے کے 40 ارب کے کیسز ہیں، کرائم منسٹرکابھائی اس وقت عدالت سے مفرور ہے جو جا کر لندن میں بیٹھا ہوا ہے، جس ملک میں ایسےلوگوں کو بڑے عہدوں پر بٹھا دیا جاتا ہے وہ تباہ ہو جاتا ہے،جب چور اوپر بیٹھ جائیں سب سےپہلےادارے تباہ کرتے ہیں، یہ ایف آئی اے تباہ کررہےہیں،ان کےکیسز کی تحقیقات کرنےوالا ایف آئی اے کا ایک افسر ڈاکٹر رضوان مرچکا ہے، دوسرے کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں علامہ اقبال کا شاہین بننا ہے، ہمیں ایسے لوگوں کی طرح بننا ہے جنہوں نے دنیا کی امامت کرنی ہے، اللّٰہ نے یہ چیز انسان پر چھوڑ دی ہے کہ یا وہ پرواز کرے یا زمیں پہ رینگنے لگے، یہ لوگ جانوروں سے نیچے جا چکے ہیں، ان کا کھا کھا کر پیٹ نہیں بھرتا۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 15 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 16 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 12 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 16 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 11 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 16 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago







