اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری اور رہنما جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان سے وزیر اعظم ہاؤس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر بات چیت کی۔
وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام اتحادی جماعتوں کا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے، حکومتی سطح پر فیصلے کرتے ہوئے قومی مفاد مقدم رکھا جائے گا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جمہوریت اور آئین کی پاسداری ہی پاکستان کی ترقی اور استحکام کی ضامن ہے.
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف سے آصف زرداری نے بھی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن واپسی کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے، اجلاس میں فوری انتخابات یا سخت معاشی فیصلوں پر مشاورت متوقع ہے۔

نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی
- 9 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن: گھریلو جھگڑے کے بعد شہری ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ گیا، ریسکیو آپریشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ
- 9 گھنٹے قبل

کراچی میں بارشوں سے اربن فلڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے معذرت کر لی
- 12 گھنٹے قبل

25 سال کی عمر میں اداکار بننے کا سوچا، پہلے موقع کے لیے 4 سال محنت کی: شبیر جان
- 12 گھنٹے قبل

چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو
- 10 گھنٹے قبل

قومی کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار
- 10 گھنٹے قبل

ضمانت بریت نہیں، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: عطا تارڑ
- 12 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس اعزاز حاصل کرنے والے قوال شیر میانداد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
- 11 گھنٹے قبل

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں،علی امین
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا بیٹے کے اغوا کا دعویٰ، چار مسلح افراد پر الزام
- 9 گھنٹے قبل