’ماں اٹھو، مما اٹھو کچھ نہیں ہوتا‘، کھارادر دھماکے میں جاں بحق خاتون کا بیٹا اسے پکارتا رہا
کراچی:کھارادر دھماکے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کا بیٹا پریشانی کے عالم میں اپنی ماں کو پکارتارہا ۔

کراچی کے علاقے کھارادر میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق خاتون کا بیٹا پریشانی کے عالم میں اپنی ماں کو پکارتا رہا جس سے ہر آنکھ اسشکبار ہو گئی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاں بحق خاتون کا بیٹا اپنی ماں کو اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
کراچی کھارادر دھماکہ: بچہ ماں کی ممتا سے محروم، ماما! اٹھو کچھ نہیں ہوتا، بیٹا#KarachiBlast #GNN pic.twitter.com/g42s2x4UsR
— GNN (@gnnhdofficial) May 16, 2022
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل کھارادر پولیس اسٹیشن کی حدود میں میمن مسجد کے قریب کپڑا مارکیٹ میں خوفناک دھماکہ ہوا جس میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئیں اور 11 افراد زخمی ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کھارادر میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پولیس کو فوری واقعہ کی جگہ پہنچ کر عوام کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے اور آئی جی سندھ سے تفیصلی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والی خاتون اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دھماکے کی مذمت کی ہے، کہا کہ امن دشمن قوتیں ایک بار پھر کراچی میں سرگرم ہوگئی ہیں،حالیہ واقعات ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے کراچی ایک مرتبہ دہشتگردی کے نشانے پر ہے، 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی کے اندر بھی ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
اس پہلے مئی کے مہینے میں بھی کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 11 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 12 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 11 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 10 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 6 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 7 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 12 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago







