جی این این سوشل

علاقائی

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 

کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر  میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔  

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک  کے امتحانات کا آغاز 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے 7 لاکھ 26 ہزار 979 طلبہ امتحانات میں شرکت کریں گے ۔ امتحانات کے لیے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نواب شاہ ڈویژن میں 1312 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

تعلیمی بورڈ  کے مطابق  کراچی  شہر میں تین لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد طلبا شریک ہورہے ہیں  ، کراچی کے اٹھارہ ٹائونز میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔ 

کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سائنس گروپ کے طلباء کا آج کمپیوٹراسٹڈیز کا امتحان لیا جائے گا ، جبکہ  دسویں جماعت جنرل گروپ کے طلباء جنرل سائنس کا امتحان دیں گے-

شہید بینظیرأباد انٹر میڈیٹ سکینڈری بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں طلبہ و طالبات نویں  جماعت میں اردو اور سندھی کا پرچہ دینگے۔ 

بینظیرأباد ڈویژن میں کل 143 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 86 ہزار طلبہ امتحانات دیں گے ۔ 

حکومت سندھ کی جانب سے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے  جبکہ امتحانی مراکز میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ 

علاقائی

پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان

ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، ترجمان محکمہ تعلیم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا طلباء  کیلئے  ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان کر دیا۔

 ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے اپلائی کیا۔

انہوں نے کہا کہ 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام تعلیم دوست اور وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے، سکیم کے تحت 68 ڈسپلن/ مضامین کے طلبہ کو سکالرشپ دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جاکر وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضی بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔

محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، جس پر سربراہ جے یو آئی نے جواب دیا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی زیر صدارت   اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت سمیت تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی زیر صدارت   اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

 نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اور متعلقہ وفاقی وزرا شرکت کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے، امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر غور ہوگا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا، شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll