لاہور:نیوا نارکلی دھماکے میں ہونیوالی تحقیقات میں سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی مل گئی ، بم دھماکے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیو انار کلی لاہور دھماکہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انار کلی بم دھماکے کے مرکزی ملزم سمیت دو ہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دھماکے میں ملوث گرفتار دہشت گردوں میں ثنا اللہ اور عبدالرازق شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے گرفتاری کے دوران دھماکا خیز مواد ، دو عدد تیار آئی ای ڈی ، ریموٹ کنٹرول ، پرائما کارڈ اور بیٹریاں برآمد ہوئی ہیں ۔ ملزمان لاہور شہر میں ایک ہی دن دو دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ملزموں کی بلوچستان سے بذریعہ ٹرک لاہور آنے کی خفیہ اطلاع تھی ، لاہور پہنچتے ہی ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں لاہور کے معرو ف انارکلی بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوئے تھے ۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 18 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 21 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 12 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 17 گھنٹے قبل











