کھیل
سری لنکا کیخلاف سیریز : قومی خواتین اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سری لنکا کےخلاف 24 مئی سے شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیریز میں شامل تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے جبکہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے۔
ویمنز چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ اور کپتان بسمہ معروف سے مشاورت کے بعد دونوں اسکواڈز کا انتخاب کیا،انہوں نے 9 مئی سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پری سیریز کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی ، فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے بعد اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔
کپتان بسمہ معروف، فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ بھی دبئی میں فیئر بریک انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئی ہیں، یہ چاروں کھلاڑی 21 مئی بروز ہفتے سے اسکواڈ کو جوائن کریں گی۔
سری لنکا کے خلاف لگایا جانے والا پری سیریز کیمپ آج مکمل ہوجائے گا۔
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ:
بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبہ حسن۔
ون ڈےانٹرنیشنل سکواڈ:
بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سدرہ نواز۔
پاکستان
لاہور سے ملائشیا کیلئے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال
قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی ملائشیا کیلئے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا۔

کرونا وباء کے باعث معطل پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے اتوار کی صبح ایک سادہ سی تقریب میں لاہور ائرپورٹ پر کیک کاٹا گیا جس کے بعد کوالالمپور کیلئے قومی ائر لائن کی پرواز روانہ ہوئی۔
اسلام سے پہلے ہی قومی ائر لائن پی آئی اے کی ملائشیا کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے لاہور سے اب براہ راست اندرون ملک اور بیرون ملک سیاحتی مقامات تک رسائی بھی فراہم کی جارہی ہے۔
وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا لاہور سے گلگت اور اسکردو کی پروازیں بھی آپریٹ کی جارہی ہیں ، اب باکو اور کوالمپور کیلئے پروازیں بھی شروع کردی گئی ہیں۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اندرون ملک اور بیرون ملک سیاحتی مقامات کیلئے پروازیں بڑھائی جا رہی ہیں، پروازیں گرمیوں کی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات کیلئے بڑھائی جا رہی ہیں۔
وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد لوگوں کو اپنی قومی ائیرلائن کے ذریعے براہ راست اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔
پاکستان
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول نہ کیا تو ڈیفالٹ کر جائیں گے: مفتاح اسماعیل
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام بین الاقوامی مالیاتی وعدوں کو پورا کرے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول نہ کیا تو ڈیفالٹ کر جائیں گے۔

جی این این کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خسارے کے چار بجٹ دئیے ہیں، رواں سال پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ہو گا۔
انہوں ںے کہا کہ امیر افراد پر سپر ٹیکس لگایا ہے تو اتنی پریشانی کیوں ہے؟ انہوں نے استفسار کیا کہ ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا تو حکومت کو کیا کرنا چاہیے تھا؟ وزیراعظم کے بیٹوں کی فیکٹریوں پر سپر ٹیکس لگایا گیا ہے۔
After 4 record budget deficits under PTI I am not going to run another ruinous deficit. This year, after 4 years of PTI, we will have the highest trade deficit. I must contain this unsustainable current account deficit. The alternate is default. The 3 highest CADs in history 5/n
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 26, 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے اپنے کاروبار پر بھی بہت زیادہ ٹیکس لگایا، امیروں کو آگے آ کر قربانی دینا ہو گی، رواں سال پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 8.6 فیصد ہو گا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب دنیا میں کم ترین تناسب میں سے ایک ہے، رواں سال پاکستان کا پرائمری خسارہ تقریباً 1600ارب روپے ہو گا۔
پاکستان
عمران خان کے گھر جاسوسی کیلئے لگائی جانیوالی ڈیوائس پکڑی گئی، ملازم ملوث نکلا
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے گھر سے جاسوسی کے لیے لگائی جانے والی ڈیوائس پکڑی گئی ہے۔

جی این این کے مطابق یہ دعویٰ سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔
شہباز گل کے مطابق جاسوسی ڈیوائس لگانے کے لیے عمران خان کے گھر کے ملازم کو پیسے دیے گئے تھے، ملازم گزشتہ چھ سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر کام کرتا ہے۔
عمران خان کے کمرے میں جاسوس ڈیوائس لگوانے کی کوشش نکام
— Dr. Shahbaz Gill ( Updates ) (@DRSGUPDATES) June 26, 2022
ملازم کو عمران خان کے کمرے میں ڈیوائس لگوانے کے لئے پیسے دئیے گے
بنی گالہ سیکیورٹی نے ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاhttps://t.co/R08R7JsUXP
انہوں ںے کہا کہ ملازم کو عمران خان کے گھر میں ڈیوائس لگانے کا کہا گیا اور دیگر ملازمین سے رابطہ کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔
شہباز گل کے مطابق پکڑے جانے والے ملازم کو سیکیورٹی نے پولیس کے حوالے کردیا تھا لیکن عمران خان نے ملازم کو معاف کر کے بحفاظت اس کے خاندان کے حوالے کردیا۔
-
علاقائی 13 گھنٹے پہلے
سندھ بلدیاتی انتخابات میں سر عام ٹھپے لگانے کی ویڈیو وائرل
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
سری لنکا میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی عدالت پیشی پر مریم نواز کا ردعمل
-
پاکستان 2 دن پہلے
لانگ مارچ: توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کو ضمانت مل گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
مہنگائی بے قابو، آٹے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
آئندہ ماہ سے مرحلہ وار مہنگی ہونے والی بجلی کی فی یونٹ نئی قیمت بتادی گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے :مفتاح اسماعیل
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے بڑا اعزاز