جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما ء شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

شیریں مزاری کی گرفتاری کا دعویٰ افختار دورانی نے کیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی  آئی رہنما ء شیریں  مزاری کو گرفتار کرلیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے ۔ شیریں مزاری کی گرفتاری کا دعویٰ افختار دورانی نے کیا ہے ۔

انہیں گرفتار کرنے اینٹی کرپشن پنجاب وفاقی دارلحکومت پہنچی تھیں۔  شیریں مزاری کو ڈیرہ غازی خان پولیس نے ان کی اسلام آباد میں رہائشگاہ کے باہر سے حراست میں لیا ہے۔

شیریں مزاری کی گرفتاری کے حؤالے سے شہباز گل کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے  یہ پرانی روایت ہے ، اس کو ہم برداشت نہیں کریں گے، ہمارا کوئی کارکن پیچھے نہیں ہٹے گا  ، یہ پرانے سیاسی ہتھکنڈے ہیں جھوٹی ایف آئی آر دیکر گرفتار کیا گیا ہے ۔ ریاستی دہشت گردی اوازبندی کے لیے کی جارہی ہے ۔

 

تفصیلات کے لیے پیج کو  ریفریش کریں 

پاکستان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں جو انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں ان کے اچھے کام کا اعتراف کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر پنجاب  بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد نے اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔


 وفد میں چیئرپرسن ریمن میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن، سیسیلیا لازارو، اخوت فاؤنڈیشن کی بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اخوت فاؤنڈیشن، ابوبکر صدیق اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں جو انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں ان کے اچھے کام کا اعتراف کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ انسانیت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے عظیم لوگ ہیں۔ گورنر پنجاب نے اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ امجد ثاقب کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ریمن میگسیسے فاؤنڈیشن ایوارڈ سے نوازنا ملک کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اخوت، ایدھی، انڈس فاؤنڈیشن اور ان جیسی دیگر تنظیمیں غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں عوام سے عوام کا تعاون بہت اہم ہے۔


انہوں نے کہا کہ بہت سے غیر ملکی وفود ان سے ملتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ دورہ کرنے سے قبل میڈیا سے پاکستان کے بارے میں مختلف تاثرات ملا، لیکن انہیں اس کے برعکس ملا۔ وفد کے شرکاء نے گورنر ہاؤس میں مدعو کرنے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔ اس موقع پر وفد کو گورنر ہاؤس کا دورہ بھی کرایا گیا۔

دریں اثناء گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے مرحوم افضل تارڑ کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور دیگر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم افضل تارڑ اصول پسند آدمی تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے خلوص نیت سے ملک و قوم کی خدمت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ان کی ملک اور پارٹی کے لیے خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کے صاحبزادوں کی ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود نے اپنے بیٹوں کی ولیمہ کی تقریب میں شرکت پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مذہبی امور کی جانب سے 904 حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

طاہر اشرفی نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مذہبی امور کی جانب سے 904  حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی امور کی جانب سے 904 کمپنیاں موجود ہیں، سعودی وزارت حج نے حج بکنگ کو بڑھا دیا ہے، حج بکنگ کو بڑھانا خوش آئند ہے، حج بکنگ بند نہیں ہوئی ابھی تک جاری ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کی بکنگ کے مطابق سعودی عرب میں انتظامات مکمل ہورہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹرز کی تیاریاں بھی مکمل ہورہی ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں، ان سے ہوشیار رہیں، ان گروپس کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں ہے، حجاج کرام ایسے تمام گروپس اورعناصر سے دور رہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا پولیو کے خاتمے کے لئے بل گیٹس کو خراج تحسین

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ملکوں میں سرفہرست ہے، شہباز شریف کی عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کا پولیو کے خاتمے کے لئے بل گیٹس کو خراج تحسین

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں عالمی صحت کے ایجنڈے پر گفتگو کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین، سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے صحت کے شعبے کے حوالے سے اقدامات کو زبردست انداز میں سراہا جبکہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات پر بل گیٹس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2003 میں سعودی عرب میں جب میں تھا تب مجھے کینسر ہوگیا تھا، مجھے نیو یارک لے جایا گیا اور میرا آپریشن کیا گیا، تب مجھے ہزاروں ڈالر دے کر علاج کروانا پڑا تھا، اس وقت میں نے سوچا کہ میرے ملک کے کتنے لوگ اس طرح کا علاج کروانے کے قابل ہیں؟ ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پھر میں پاکستان آیا اور وزیر اعلٰی پنجاب منتخب ہوا، تب ہم نے پنجاب میں گردے، جگر اور کینسر کے لیے ہسپتال بنائے، ہمارے ملک کے بہت سارے افراد مہنگا علاج معالجہ برداشت نہیں کرسکتے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ عالمی عدم مساوات ہے، کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں غیر مساوی رویہ دیکھا گیا ، موسمیاتی تبدیلی نے کرہ ارض کے نقشے کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ملکوں میں سرفہرست ہے ، 2022 کے سیلاب نے پاکستان کو تباہ کردیا اور ہمیں لوگوں کی بحالی کے لیے اربوں روپے خرچ کرنے پڑے ، میں نے اپنے صوبے میں وزیر اعلی پنجاب کے طور پر ہیپا ٹائٹس کے علاج کے لیے سہولیات فرایم کیں ۔

وزیراعظم نے بتایا کہ 2011 میں ڈینگی نے پاکستان کو شدید متاثر کیا، مجھے تب ڈینگی کے بارے میں نہیں پتا تھا، صبح سے رات تک ہم ماہرین کے ساتھ اجلاس کرتے تھے، وہ ایک چیلنج تھا، میں نے ایئر کرافٹس کےذریعے مشینیں ہسپتال پہنچوائیں اور اس طرح ہم نے ڈینگی کے لیے مربوط اقدامات کیے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد اپنے اقدمات سے دکھی انسانیت کی مدد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات پر شرکاء میں موجود بل گیٹس کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ایسے موقع پر اگر میں بل گیٹس کے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کا ذکر نہیں کرتا تو یہ منصفانہ بات نہ ہوگی، بِل گیٹس فاؤنڈیشن کی فراخدلی ہے کہ ہر سال پاکستان میں لاکھوں بچوں کو پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سال 2022 میں، جب پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی برپا کی تو بل گیٹس فاؤنڈیشن اور حکومتِ پاکستان نے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور بچوں کو انسداد پولیو ویکسین فراہم کی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ اگر ہم اسی طرح اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تو جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll