کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عالمگیر خان کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پا کستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کیخلاف ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی پر سرکار کی مدعیت میں کراچی کے گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ مقدمے میں وال چاکنگ اور بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، جو ایس ایچ او گلشن اقبال اشرف جوگی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مملکت پاکستان اور حساس اداروں کے خلاف بات کرنے پر مقدمے کا اندراج ہوا ، دانستہ طور پر حساس اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کی کردار کشی، تضحیک، لوگوں میں انتشار اور بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ، جس کا مقصد ملک کے حساس اداروں کے افسران و جوانوں میں بددلی، بے یقینی اور مایوسی پھیلانا مقصود تھا۔
مدعی ایس ایچ او کے مطابق گلشن اقبال ایروکلب گراونڈ کے قریب گشت پر تھا۔ اسی دوران گراؤنڈ کی دیواروں پر جانور بنا کر ان پر عباررتیں تحریر تھی، ایک جگہ لکھا تھا جنگل کا قانون ہم سے بہتر ہے۔
مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان اور پانچ نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رات گئے کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا تھا۔ عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی تحریک انصاف نے مذمت کی اور کار کنوں نے احتجاج کیا تھا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس پیپلزپارٹی کا عسکری ونگ بنی ہوئی ہے، سندھ حکومت کا احتساب جلد ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما سیف الرحمٰن نے کہا کہ چھاپے کے وقت عالمگیر خان گھر پر نہیں تھے۔ مبینہ چھاپے کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں نے گلشن اقبال تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے بابر اعظم پر جرمانہ عائدکر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےعہدے کا حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ، جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے،سلمان آغا
- 20 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے طلبہ میں سکالرشپش چیک تقسیم کر دیئے
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 15 دہشتگردجہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
27 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل ، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نےغیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے وارننگ جاری کر دی
- 7 منٹ قبل

ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،فتنۃ الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ
- 2 گھنٹے قبل

علامہ اقبال لاء کالج آزادی چوک سرگودھا میں بیادِ اقبال مشاعرہ کا انعقاد
- 19 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت
- 4 منٹ قبل










