لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے پولیس کی کارروائیوں کو آئین کی پامالی قرار دیا ہے۔


رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس کی یلغار سے روکنا آئین کی پامالی ہے, تحریک انصاف پنجاب کی انتظامیہ کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے عدلیہ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنان ممبران اسمبلی سے یکجہتی کے لیے فوری اسمبلی ہال پہنچنے کی کال بھی دی ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس کی یلغار سے روکنا آئین کی پامالی ہے، تحریک انصاف پنجاب کی انتظامیہ کی اس غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتی ہے عدلیہ اس کا فوری نوٹس کے تحریک انصاف کے کارکنان جو اسمبلی پہنچ سکتے ہیں ممبران اسمبلی سے یکجہتی کیلئے پہنچیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 22, 2022
اس حوالے سے رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے ٹوئیٹ کیا کہ امپورٹڈ فاشسٹ حکومت ہر روز آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے۔
امپورٹڈ فاشسٹ حکومت ہر روز آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی نئ داستانیں رقم کر رہی ہے آج پنجاب اسمبلی کو بند کرکے ڈی جی پارلیمانی افیئرز اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو گرفتار کر کے انہوں نے بتا دیا کہ خاندان شریفیہ کی جمہوریت صرف ایک خاندان کو غیر قانونی اقتدار پر قابض ہونے کا نام ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 22, 2022
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو بند کر کے اور ڈی جی پارلیمانی افیئرز اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو گرفتار کر کے بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان کی جمہوریت صرف ایک خاندان کے غیر قانونی اقتدار پر قابض ہونے کا نام ہے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل





