جی این این سوشل

دنیا

فلپائن : کشتی میں آتشزدگی ، 7افراد ہلاک

منیلا : فلپائن کے دارالحکومت منیلا  میں   134افراد کو لےجانےوالی  کشتی پر آتشزدگی کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلپائن : کشتی میں آتشزدگی ، 7افراد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خبرایجنسی کے مطابق ملکی دارالحکومت سے 60 کلومیٹر دور ایک بندرگاہ پر پہنچنے سے کچھ دیر قبل ہی کشتی میں  آگ لگ گئی ، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سینکڑوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق  مرنےوالوں میں 5خواتین اور دو مرد شامل ہیں جبکہ  23 افراد زخمی ہوئے۔ 

خبرایجنسی کے مطابق کشتی میں 134 افراد سوار تھے جن میں سے 120افراد کو بچالیاگیا ہے جبکہ7مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔ 

کوسٹ گارڈ کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر  میں کشتی سے گاڑھا سیاہ دھواں اٹھتا دکھا ئی دے رہا ہے  اور شعلوں نے پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 

خبرایجنسی  کا بتانا ہے کہ ابتدائی طور پر کشتی میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ 

پاکستان

جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں ، ہماری جلسے کی درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے ، اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اگر عدالتیں ایسے میرٹ پر فیصلے کریں، پی ٹی آئی جلد حکومت میں ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں ، ہماری  جلسے کی درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے ، اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اگر عدالتیں ایسے میرٹ پر فیصلے کریں، پی ٹی آئی جلد حکومت میں ہو گی۔ 

میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصرنے کہا کہ موجودہ حکومت کے جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں،اس جمہوریت کو جتنا نقصان اس الیکشن کمشنر نے پہنچایا کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں جلسے جلوس کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم درخواست دے کر ہر شہر میں ہر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں،لیکن ہماری درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے۔

اگر ہمیں احتجاج نہ کرنے دیا تو پارلیمنٹ کے ذریعے روکیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں، ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گورنر پنجاب کی  سعودی عرب میں موجودگی کے باعث سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی  سعودی عرب میں موجودگی باعث تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر پنجاب  کی  سعودی عرب میں موجودگی کے  باعث سلیم حیدر کی  تقریب حلف برداری ملتوی

پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم کی تقریب حلف برداری دوسری بار ملتوی  کردی گئی ۔

رہنماپیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کاکہنا ہے کہ نامزدگورنرپنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری 7 مئی کو ہونی تھی اب 10مئی کو ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی  سعودی عرب میں موجودگی باعث تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحا ق ڈار کی گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات

پاکستانیوں نے پاک، گیمبیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحا ق ڈار کی   گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پندرھویں او آئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقا ت کی۔

اسحاق ڈار نے پاکستانی برادری کو مسئلہ کشمیر اور اسلام کے خلاف منفی سوچ کے حوالے سے اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور دیگر سرگرمیوں سے آگاہ کیا، پاکستانیوں نے پاک، گیمبیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll