اسلام آباد: ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ، مہم کا انعقاد بیک وقت پاکستان اور افغانستان میں کیا جارہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پولیع مہم کے دوران 4 کروڑسے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ، محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم ایک ہفتہ جاری رہے گی ۔
وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر جاری مہم میں 3 لاکھ 40 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں ، موجود حکومت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پولیوکے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرجدوجہد جاری ہے، جلد ملک کواس بیماری سے پاک کریں گے۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ وائرس کے خاتمہ کے لئے تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی لازمی ہے ، والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلایں ، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی جنگ کو ملکر ختم کرنا ہو گا۔ سول سوسائٹی، علماء کرام، میڈیا ، پولیو کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ ملک میں رواں سال پولیو کے 3 کیسز ر پورٹ ہوچکے ہیں۔

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- 5 منٹ قبل

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی
- 23 منٹ قبل

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
- 27 منٹ قبل

پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے خیبرپختونخوا جل رہا ہے،طلال چوہدری
- 31 منٹ قبل

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 19 گھنٹے قبل

داخلی سلامتی ،قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے ایک مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے ،فیلڈ مارشل
- 37 منٹ قبل

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 18 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 منٹ قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے
- 18 منٹ قبل

وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ڈیووس روانہ
- 35 منٹ قبل















