کراچی : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ قوم سابق حکومت کی غلط پالیسیوں اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی قیمت ادا کررہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات کیلئے آج دوحہ روانگی سے پہلے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اعانت کے خاتمے اور پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لگانے کی سخت شرائط سابق حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کا نتیجہ ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سابق حکومت کے معاہدوں کے مطابق ڈیزل کی قیمت 150 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت سو روپے لیٹر تک بڑھائی جانا ہے تاہم موجودہ حکومت ایسا نہیں چاہتی کیونکہ اس کے نتیجے میں عوام پر بھاری مالی بوجھ پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 2014 کے دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر نے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا اور آج آئی ایم ایف کی ٹیم نے جس نے مذاکرات کیلئے اسلام آباد آنا تھا عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے دورے سے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے ۔
وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ اگلے دو دن میں ہم ملک اور عوام کے بہترین مفاد میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات آج شروع ہوں گے ، تکنیکی سطح کے مذاکرات سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں وفد نے مکمل کرلیے ہیں۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago





