پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کی اجازت کے دعوے کے باوجود حکومت نے گزشتہ رات گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے ، کریک ڈاؤن کے دوران متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس نے لاہور سمیت پنجاب، کراچی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق پولیس کی کارروائیوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے اسلام آباددھر نے میں کارکنوں کی شرکت کو روکنے کیلئے گرفتاریاں جاری ہیں ، متحرک تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کی فہرستیں سپیشل برانچ میں تیار کی گئیں۔ سی آئی اے کی خصوصی ٹیمیں بھی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مار رہی ہیں ،رات گئے مارے جانے والے چھاپوں میں مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی پی ٹی آئی کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری سیف الرحمن کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔ علی زیدی نے کہا کہ پولیس کا رات گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے، آزادی مارچ سے خوفزدہ ہو کر امپورٹڈ حکومت رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کررہی ہے۔ پولیس نے آدھی رات کو ارکان اسمبلی ارسلان تاج، بلال غفار، شاہنواز جدون، عطاء اللہ، عدیل احمد، سعید آفریدی اور دیگر کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ سندھ پولیس نے سہراب گوٹھ سے رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان محسود کو گرفتار کرلیا۔
گارڈن ٹاؤن لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے گھر پر چھاپے کے وقت وہاں یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے، پولیس کارروائی کیخلاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے دھرنا دیا۔
رات گئے پنجاب کے دیگر شہروں اور اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی رہائش دھمیال ہاؤس پر پولیس کا چھاپہ ، ملازمین سے پوچھ گچھ راجہ بشارت گھر پر موجود نہ تھے۔
سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ میرے گھر چھاپا مارا گیا ملازمین کو ہراساں کیا گیا، دھمکی دی گئی اور نفری کے ساتھ آکر چھاپا ماریں گے۔ راجہ بشارت کامزید کہنا تھا کہ یہ لوگ حقیقی مارچ کو کسی طرح روک نہیں سکتے۔
دوسری جانب پو لیس نے لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری نفری کو بھی تعینات کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 7 گھنٹے قبل
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- 7 گھنٹے قبل

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا
- 3 گھنٹے قبل

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 3 گھنٹے قبل
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا بنگلا دیشی طلبہ کے لیے "پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور" کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
- 6 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل

مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی
- 3 گھنٹے قبل