جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا ، کابینہ اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا۔ 

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ  اجلاس میں وفاقی ملازمین کی ہفتہ کی چھٹی بحال ہونے کی منظوری  کا بھی امکان ہے ۔

کابینہ اجلاس میں ریلوے سٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی کی بحالی ایجنڈا میں شامل ہے ، کابینہ اجلاس میں لیجسلیٹو کیسز کمیٹی کے 19 اور 23 مئی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے ۔ 

تجارت

ملک میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 900  روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے پر آ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

ملک میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 900  روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 487 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کے اضافے سے 2365 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہم مقدمات کی پیروی کرتے کرتے تھک گئے ہیں، شیخ رشید

اس سے بہتر ہے کہ ہمیں سزا دی جائے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم مقدمات کی پیروی کرتے کرتے تھک گئے ہیں، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم مقدمات کی پیروی کرتے کرتے تھک گئے ہیں، اس سے بہتر ہے کہ ہمیں سزا دی جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم ان مقدمات سے تھک گئے ہیں ، ابھی تین مقدمات میں اسلام آباد پیشی ہے، ہم اس روز روز کی چخ چخ سے تھک گئے ہیں۔ہماری غیر موجودگی میں ہمارے گھروں میں ریڈ کرتے ہیں،بچوں کو لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں۔

ملک کی صورتِ حال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کا انجن ابھی سے دھواں دے رہا ہے۔ خرابیاں برقرار ہیں۔ 30 جون سے سیاست میں بڑی تبدیلیوں کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لیے جینا وبال ہوگیا ہے۔ مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا۔ لوگ مہنگائی کے خلاف ایسے ہی نکلیں گے جیسے آزاد کشمیر اور راولا کوٹ میں نکلے ہیں۔ مہنگائی کا یہ حال ہے کہ لوگ مکان کا کرایہ دیں ،بجلی کا بل دیں یا بچے کی فیس دیں، 

دبئی پراپرٹی لیکس پر انہوں نے کہا کہ پانامہ کے بعد دبئی لیکس آگئی ہے جو حکومت کے خلاف ہے، اس حکومت کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں اور پلگوں میں کچرا پھنسا ہوا ہے۔ 30جون سے پہلے پہلے سیاست میں جوڈو کراٹے ہونے ہیں، قوم نے وہی کرنا ہے جوآزاد کشمیر میں کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 9مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے،اس پرجو جو کرنا ہے کرو، ہم 2سال سے تاریخیں بھگت رہے ہیں، اس ملک میں انصاف دھکے کھارہا ہے،انصاف کا مذاق اڑ رہا ہے۔ اللہ کے بعد عدلیہ سے ہی امید وابستہ ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ میرا تعلق صرف بانی پی ٹی آئی سے ہے میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں، میرا بانی پی ٹی آئی سے احترام کا رشتہ ہے۔

شیخ رشید احمد کے وکلاء نے تمام مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کر دی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے شیخ رشید کی درخواست 29 مئی تک ملتوی کردی جبکہ مقدمے کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

مشیر اطلاعات  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے جس کا فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  وزراء اور ممبران اسمبلی کےلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا جس کے تحت گورنر انیکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی اور وزراء استعمال کریں گے، گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، گورنر کے رہائش کے لیے متبادل انتظام کیا جارہا ہے، گورنرکے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں، اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ گورنر دل نہ ہاریں، سندھ ہاؤس میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll