کراچی: بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں منکی پاکس کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر اسکریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں میں منکی پاکس کی ممکنہ موجودگی کے خدشے کے باعث اسکریننگ کا آغاز کا آغاز کر دیا گیا ہے،کراچی سمیت تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر گزشتہ رات 12 بجے سے ہائی الرٹ جاری ہے،یورپ اور امریکہ سمیت منکی پاکس کی موجودگی کے حامل ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسکریننگ کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر بھی کورونا وبا کی طرز پر خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں،کاؤنٹرز پر تھرمل گن کے ذریعے مسافروں میں تیز بخار کی موجودگی چیک کی جا رہی ہے،کاؤنٹرز کا عملہ مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ اسکریننگ کے عمل میں مصروف ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر ظفر مہدی کا کہنا ہے کہ بیماری کی علامات ظاہر ہونے والے مریضوں کو ایئرپورٹ کی حدود میں وفاقی ہیلتھ اسٹبلشمنٹ کے اسپتال منتقل کیا جائے گا،گزشتہ رات سے اب تک کسی مسافر میں منکی پاکس کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی،16بیڈز پر مشتمل اسپتال میں منکی پاکس کے علاج و معالجے کے لئے تمام انتظامات موجود ہیں جبکہ صوبائی محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سرکاری اسپتال منتقلی کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
- 17 گھنٹے قبل

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ
- 16 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 17 گھنٹے قبل

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ
- 16 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 18 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 11 گھنٹے قبل















