پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر ولی انٹرچینج پہنچنے کے بعد کنٹینر پر سوار ہو کر صوابی کیلئے روانہ ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور مراد سعید بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔پی ٹی آئی کا قافلہ منزل کی جانب رواں دواں ہے ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان ولی انٹر چینج سے حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کے پی کے غیور عوام ولی انٹر چینج پہنچیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار مردان پہنچ گئے ، عثمان ڈار نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں انہوں نے تین لانگ مارچ اور دو دھرنے دیئے، ہم نے کبھی کسی کو پر امن احتجاج کرنے سے نہیں روکا، پوری قوم کو آج نکلنا ہے عمران خان کچھ لمحے میں نکلیں گے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کے پی کے سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے آغاز کا اعلان ویڈیو پیغام میں دیا تھا ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سبب ملک بھر مختلف مقامات پر شاہراہوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ ہر غیر قانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 9 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 9 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 6 گھنٹے قبل

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 8 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 10 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 8 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 9 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 11 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 9 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 11 گھنٹے قبل