جی این این سوشل

پاکستان

فواد چودھری نے یوٹیوبر کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فواد چودھری نے یوٹیوبر کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے کے الزام میں استغاثہ دائر کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر نے فریقین کو 4 جون تک نوٹسز جاری کر دیئے۔

فواد چودھری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف ہتک آمیز پروگرام چلایا گیا اور مجھ پر اپنے رشتہ دار کو ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) لگانے اور کرپشن کے سنگین الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوبر نے مجھے اور دیگر پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

فواد چودھری نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ کردار کشی کرنے والے یوٹیوبر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول (ای سی ایل) میں ڈالا جائے۔

پاکستان

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا

ایران کے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر معصومہ ایرانی نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی اقوام کے اتحاد اور مسلم ممالک کی یکجہتی پر یقین رکھتے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم شاعر اور فلسفی نے امت مسلمہ کو سوچ اور امید کی نئی جہت دی۔ یہ بات انہوں نے یہاں علامہ اقبال کونسل کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کی یاد میں ’’بیادِ اقبال‘‘ کے عنوان سے منعقدہ خصوصی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے علامہ اقبال کونسل کے چیئرمین علامہ ذوالفقار احمد چیمہ کی سرپرستی میں اقبال کے فلسفے، زندگی اور خدمات کو فروغ دینے کے لیے اس اہم تقریب کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم امید کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی جس کا درس اقبال نے بھی اپنی شاعری اور دیگر ادبی تصانیف میں دیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اسلامی تہذیب کے احیاء پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے عظیم مستقبل کے لیے پرامید ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے ملک میں معاشی طاقت بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ اسحاق ڈار نے اقبال کی تعلیمات کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مسلسل جدوجہد کریں، علم حاصل کریں اور تحقیق پر توجہ دیں۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے بھی خطاب کیا اور علامہ محمد اقبال کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے پاکستان کا تصور ایک علیحدہ وطن کے طور پر پیش کیا۔

ایران کے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر معصومہ ایرانی نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی اقوام کے اتحاد اور مسلم ممالک کی یکجہتی پر یقین رکھتے تھے۔ تاجکستان کے سفارت کار امام علی شفائی نے بھی علامہ محمد اقبال کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بھارتی عوام نے مودی حکومت کا اسلام مخالف بیانیہ مسترد کردیا

سوشل میڈیا پر بھارتی عوام نے مودی کے مسلم مخالف بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے پاس کوئی اتھارٹی نہیں ہے کہ وہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف غلط معلومات پھیلائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی عوام  نے مودی حکومت کا اسلام مخالف بیانیہ مسترد  کردیا

مودی سرکار کے مسلم مخالف بیانیے کو عوام نے مسترد کر دیابھارت میں انتخابات سے قبل مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا ہے۔ مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے مسلمانوں کے خلاف زہر گھول رہی ہے حال ہی میں راجھستان میں انتخابی ریلی کے دوران مودی نے مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا۔مودی سرکار انتخابات کی مہم کے دوران فرقہ وارانہ نظریے کے فروغ کا کوئی موقع جانے نہیں دیتی۔

سوشل میڈیا پر بھارتی عوام نے مودی کے مسلم مخالف بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے پاس کوئی اتھارٹی نہیں ہے کہ وہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف غلط معلومات پھیلائے، مودی فرقہ وارایت کی بنیاد پر منتخب ہونے والے سیاسی رہنما کے طور پر عہد پورے کر رہے ہیں، مودی کے جھوٹے دعوں کی حقائق پر مبنی فوری جانچ پڑتال کی جائے۔

بھارتی عوام نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ مودی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف کارروائی کرے مذہبی نفرت حکومتی مرکزی دھارے میں شامل ہو گئی ہے جسکے نتائج بھارت کے لیے منفی ثابت ہوں گے۔ اس طرح کی باتوں کا سہارا ایک وزیر اعظم اور اسکی پارٹی کے لئے سب سے بڑی مایوسی کی علامت ہے۔مودی سرکار یہ سب الیکشن کی جیت اور عوام کی توجہ حاصل کرنی کے لیے کر رہی ہے، پوری دنیا نے دیکھا کہ مودی کی وجہ سے کس طرح پورے بھارت کو فرقہ وارایت کا سامنا کرنا پڑابھارتی عوام نے انتخابی مہم کے دوران مودی کے متعصبانہ رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ بھارت پر مسلمانوں کا پہلا حق ہے جبکہ مودی کونسے بھارت کو دنیا کے سامنے لانا چاہتا ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق مودی نے نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل کی میٹنگ میں منموہن سنگھ کے خطاب کی جان بوجھ کر غلط تشریح کی۔

مودی اپنے انتہا پسند نظریے کے تحت ہمارے لوگوں کو ذات پات، نسل، جنس اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، اگر ہم ایک خوشحال اور مساوی بھارت کی امید رکھتے ہیں تو ہمیں اس متعصب سوچ سے باہر نکلنا ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی، شائقین کی سیلفیاں

ورلڈ کپ کی ٹرافی کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پانچویں ٹی 20 میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی، شائقین کی سیلفیاں

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
ورلڈ کپ کی ٹرافی کی اسلام آباد کے مختلف مقامات پر رونمائی کی گئی۔ شکرپڑیاں میں ٹرافی کی رو نمائی کی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ٹرافی کی رونمائی تاریخی مقام پاکستان مونومنٹ پر کی گئی۔ پاکستان مونومنٹ پر رکھی گئی ٹرافی کیساتھ شائقین نے خوب تصاویر بنوائیں اور پاکستان کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعد ازاں ٹرافی کی رونمائی پارلیمنٹ ہائوس کے ساتھ ڈی چوک میں بھی کی گئی۔ ٹرافی کو ایبٹ آباد بھی لیجایا جائے گا جس کے بعد ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ہیڈ کوارٹر لاہور کے اڑان بھرے گی۔ 
ورلڈ کپ کی ٹرافی کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پانچویں ٹی 20 میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll