پیرس : چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے لیورپول کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی ، لیورپول ساتویں مرتبہ فتح کا خواب پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

پیرس میں ہونے والے فائنل میچ میں ریال میڈرڈ نے لیور پول کو ایک صفر سے ہرا دیا ، اس میچ میں اہم کردار وینیشیئس جونیئر کے دوسرے ہاف میں کیے گئے گول نے ادا کیا جس نے ریال میڈرڈ کے لیے فتح کا راستہ ہموار کیا ۔
ریال میڈرڈ کے گول کیپر تھیبا کورتوائے نے یکے بعد دیگرے گول روک کر لیورپول کو زچ کیے رکھا۔
میچ سے پہلے ہی ریال میڈرڈ کو پسندیدہ قرار دیا جا رہا تھا تاہم میچ کا واحد گول ریال میڈرڈ کی جانب سے ونی جونیئر نے 59 ویں منٹ میں داغا۔
یہ فتح اس لیے بھی ریکارڈ ساز ہے کیونکہ کارلو اینسیلوٹی چوتھی مرتبہ چیمپیئنز لیگ ٹائٹل جیتنے والے تاریخ کے پہلے کوچ بن چکے ہیں۔

ریال میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹی کے لیے بھی یہ ایک اہم موقع ہے جنھیں ایک سال قبل ایورٹن سے برنابیو لایا گیا تھا اور واپس آنے کے بعد وہ اب تک لا لیگا اور چیمپیئنز لیگ جیت چکے ہیں۔
لیورپول کی کارکردگی مجموعی طور پر اتنی شاندار نہیں رہی اور اُنھیں جارحانہ انداز میں نہ کھیلنے کا نقصان بھی ہوا جس کا فائدہ ریال میڈرڈ نے ریکارڈ 14 ویں مرتبہ یہ ٹائٹل جیت کر اٹھایا۔

لیورپول اب تک چھ مرتبہ یہ ٹرافی جیت چکا ہے اور آخری مرتبہ اس نے یہ کپ سال 2018 تا 2019 کے سیزن میں اٹھایا تھا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 10 گھنٹے قبل

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 14 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 13 گھنٹے قبل

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 14 گھنٹے قبل

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 13 گھنٹے قبل

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 7 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 10 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)






