Advertisement

آج دنیا بھر انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے 

اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کادن 31 مئی یعنی آج منایا جا رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 31 2022، 6:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آج دنیا بھر انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے 

تفصیلات کے مطابق رواں برس اس دن کا مرکزی خیال یا تھیم '' تمباکو نوشی سے ہمارے ماحول کو خطرہ "  ہے ۔ اس  دن منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں شعور بیداری اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اس حوالے سے سرکاری، غیر سرکاری اور مقامی سطح پر کام کرنے والی تنظیمیں ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں آگاہی مہموں کے سلسلے میں اجلاسوں، سیمینارز، ویبینار اور ریلیوں کا انعقاد کر رہی ہیں  جبکہ پوسٹر اور بینر آویزاں کئے گئے ہیں ۔

 عالمی ادارہ صحت کے مطابق  پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ 

عالمی ماہرین صحت کے مطابق تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعداموات کی دوسری بڑی وجہ ہے ۔ تمباکو نوشی کے باعث مہلک بیماریوں کے پیش نظر حکومت پاکستان نے انسداد تمباکو نوشی آرڈیننس2002ء کے تحت تمباکو نوشی کی تشہیر پر 31مئی سے پابندی عائد کرتے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیے تھے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر تمباکو نوشی کی تشہیر پر پابندی کے فیصلے کو یقینی بنایا جائے۔

 

Advertisement
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 3 دن قبل
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 2 دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • ایک دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 2 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 2 دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 3 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • ایک دن قبل
Advertisement