پاکستان
اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو کچہری لانے کے بجائے ویڈیو لنک پر حاضری لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو کچہری لانے کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ عطا ربانی نے ماتحت ججز کو احکامات جاری کیے ہیں۔ سرکلر کے مطابق دن 11 بجے سے ایک بجے تک ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کیلئے 5 جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر کیے گئے ہیں۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جن ملزمان کے چالان ابھی جمع نہیں ہوئے، ان کی حاضری جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے لگائیں۔
سرکلر کے مطابق ویڈیو لنک حاضری کا مقصد گاڑیوں کے جیل کے چکر اور سرکاری وسائل کی بچت کرنا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد قومی خزانے کو نقصان سے بچانے کیلئے اقدام اٹھایا گیا۔
تجارت
پی آئی اے نجکاری: حکومت کا دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا فیصلہ
کہ اگر پی آئی اے کو بیچنا ہےتو حکومت کو بڑا دل کرنا پڑے گا،پی آئی اے میں منافع بخش ادارہ بننے کا پورا پوٹینشل موجود ہے
وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سینیٹر طلال چوہدری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کیلئے قیمت سے کئی گنا کم بولی آنے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں۔
وفاقی وزیربرائے نجکاری علیم خان نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں مانگیں گے، پی آئی اے میں 830 ارب نقصانات تھے، جس میں سے 623 ارب کے بقایا جات کو ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیا، باقی 200 ارب کو پی آئی اے کے ساتھ ہی رہنے دیا۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئےسیکرٹری نجکاری کمیشن کا کہنا تھاکہ قومی ائیر لائن کی نجکاری کے پہلے عمل کے دوران کافی حد تک کام ہوچکا ہے، لہذا دوبارہ بولیوں کی طرف گئے تو یہ ایک مختصر پراسیس ہوگا۔
اس دوران وفاقی وزیر علیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی دوباری نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں مانگیں گے اور اس پر کام چل رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا نجکاری پر فوکس ہے، مستقبل میں نجکاری پر کوئی اچھی خبر ملے گی۔
اس دوران علیم خان نے ائیر انڈیا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ائیر انڈیا کی بولی بھی پانچ دفعہ ناکام ہوئی تھی، اس کے بعد جا کر ائیر انڈیا کی نجکاری کا عمل مکمل ہوا تھا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی آئی اے کو بیچنا ہےتو حکومت کو بڑا دل کرنا پڑے گا،پی آئی اے میں منافع بخش ادارہ بننے کا پورا پوٹینشل موجود ہے۔
دنیا
بیروت: اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید
محمد عفیف سابق حزب اللہ سربراہ حسن نصراللّٰہ کے میڈیا اُمور کے مشیر بھی رہ چکے تھے
اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی بمباری کرتے ہوئے حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف کو شہید کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بیروت کے ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید ہوگئے۔
حمد عفیف کو 1980ء کی دہائی کے اوائل میں حزب اللہ کے قیام کے بعد سے اس کی صفوں میں ایک نمایاں شخصیت سمجھا جاتا ہے، ماضی میں وہ عرب ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے اور انہیں لبنان میں صحافیوں کے حلقے میں ایک معتبر اور جانی پہچانی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔
محمدعفیف لبنانی انتخابات میں حزب اللہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی سطح پر بھی سرگرم تھے اور ان کی قیادت میں حزب اللہ نے لبنانی پارلیمنٹ میں نشستیں حاصل کیں۔ محمد عفیف اکثر بیروت کے جنوبی علاقوں میں صحافیوں کو دورے کروانے اور حزب اللہ کی عالمی میڈیا تک رسائی میں اہم کردار ادا کرتے رہے تھے، حسن نصراللہ کے انٹرویوز یا حزب اللہ کی دیگر اہم خبریں عموماً انہی کی وساطت سے پہنچتی تھیں۔
اس حوالے سے لبنان کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے راس البنا کے علاقے میں فضائی حملہ کیا جس میں مجموعی طور پر 4 افراد شہید ہوئے، جبکہ اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہےکہ اس نے انٹیلی بیس اطلاعات پر اس علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان کو مارا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے نےتیجے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف سابق سربراہ حسن نصراللہ کے بھی مشیر رہ چکے تھے جب کہ وہ 2014 سے حزب اللہ کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
علاقائی
لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک
وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی
لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک
چلڈرن ہسپتال لاہور میں علاج کےلیے آنے والے والدین کا 3 سالہ اکلوتا بیٹا کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا،
وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے چونیاں سے آئے ہوئے والدین کے ساتھ چل کر آنے والا 3 سالہ باسم مردہ حالت میں واپس پہنچا، بچہ معائنے کے لیے چلڈرن ہسپتال آیاتھا۔
حادثے کا واقع اسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے والے پارک میں پیش آیا جہاں بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں جا گرا، بچے کو جب باہر نکالا گیا تو وہ اس وقت وہ دم توڑچکا تھا، باسم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، پولیس نے بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے والے کر دی۔
بچے کے والدین کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کرتے ہوئے میت کو آبائی شہر لے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔
،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہسپتال میں گٹر کے مین ہول کا کھلا ہونا انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
علاقائی 4 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی