عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ دوبارہ مارچ اسلام آباد لے کر آئیں : رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ یہ لانگ مارچ نہیں کرسکیں گے، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ دوبارہ مارچ اسلام آباد لے کر آئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ لانگ مارچ کی کہانی اب ختم ہوچکی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سے بات کریں جو روز ہمیں برا بھلا کہتا ہے، یہ سیاست دان تو ہے ہی نہیں، یہ ملک میں انتشار چاہتا ہے، کیا عمران خان کوئی سیاسی بات کرتے ہیں؟
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ایک آدمی روز ہمیں کہتا ہے کہ جب تک زندہ ہوں میں ان کو چھوڑوں گا نہیں، روز کہتا ہے وہ ہمیں تسلیم نہیں کرے گا، کیا ہم اس کے پاؤں پڑ جائیں کہ ہمیں تسلیم کرو۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاملہ ہو، اس میں تقریباً تمام ایجنسیوں کی اِن پُٹ لی جاتی ہے، تمام ایجنسیوں کی اِن پُٹ پہلے بھی لی جاتی تھی، پریکٹس تو پہلے بھی یہی تھی، سیاستدانوں کی جتنی رپورٹس بنتی ہیں میرا نہیں خیال کسی اور کی بنتی ہوں گی، ہماری قیادت نے ہمیشہ آزادانہ فیصلے کیے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ راجہ ریاض میں کیا نقص ہے؟ کیا وہ ایم این اے منتخب نہیں ہوئے؟ راجہ ریاض ان لوگوں سے سو درجے بہتر انسان ہیں۔

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 5 days ago

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 5 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 5 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 5 days ago

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 2 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 17 hours ago

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 2 days ago

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 2 days ago

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 21 hours ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 5 days ago




