پاکستان
عمران خان کا پشاور سے واپس اسلام آباد آنے کا فیصلہ
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بالآخر پشاور سے واپس اسلام آباد آنےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کل پشاور سے اسلام آباد واپس اپنی رہائش گاہ بنی گالہ منتقل ہوجائیں گے، وہ گذشتہ ماہ اسلام آباد میں لانگ مارچ ختم کرنےکے بعد سے پشاور میں ہی مقیم ہیں اور وہیں سے خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں سیاسی اجتماعات کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی کل بنی گالہ میں طلب کرلیا گیا ہے، عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور اور مشاورت ہوگی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق فیصلوں پر مشاورت کی جائےگی اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔
تحریک انصاف کی کور کمیٹی ممبران کو کل اجلاس میں حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
کھیل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا
وائٹ واش سے بچنے کے لیے شاہینوں نے کمر کس لی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔
میچ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ سڈنی سے ہوبارٹ پہنچ گیا، میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔
تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ شکست کا سبب بنی۔
سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے تاہم کپتان رضوان پر امید ہیں کہ تیسرے میچ میں جیت پاکستان کی ہوگی۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میں حارث رؤف نے اہم سنگ میل عبور کیا، میچ میں 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں جبکہ شاداب خان بھی 96 میچز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔
دنیا
شمالی غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 96 فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے
شمالی غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کےحملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے،جبکہ پناہ گزینوں کے الشاطئی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی جہاں درجنوں فلسطینیوں کے شہید ہونے اطلاعات سامنے آر ہی ہیں۔
دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 59 افراد شہید اور 182 زخمی ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے لبنان کے شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے جہاں حملے کے نتیجے میں طبی عملے کے 12 کارکن شہید ہوئے تھے۔
تجارت
پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا
100 انڈیکس 386 پوائنٹس اضافے کے بعد 95150 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 386 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95150 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 477 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس 95240 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک 94 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے اور اس دوران پی ایس ایکس میں کاروبار کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
وی پی این کا استعمال غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
ٹیکنالوجی 21 گھنٹے پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
دنیا ایک دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ