لاہور : حج آپریشن 2022 کا آغاز ہوگیا، لاہور سے پہلی پرواز 220 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوگئی۔


تفصیلات کے مطابق ائیربلیو کی پرواز پی اے 476 کے زریعے 220 حجاز اکرام حجاز مقدس جارہے ہیں ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے لاہور ایئرپورٹ سے عازمین کو رخصت کیا جبکہ اسلام آباد سے بھی پہلی حج پرواز روانہ ہوگئی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق 106 فلائٹس کی مدد سے 32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا جس میں اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی۔
فلائٹ شیڈول وزارت مذہبی امور کی خصوصی ویب سائٹ http://flight.inquiry.hajjinfo.org/ پر آویزاں کر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ عازمین حج کو رجسٹرڈ موبائل نمبرز پر میسج جاری کر دئیے گئے ہیں۔
وزارت کی جانب سے عازمین حج کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پریشانی سے بچنے کیلئے شیڈول پر سختی سے عمل کریں ، عازمین حج جاری شیڈول کے مطابق قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں ، عازمین لازمی ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ، کلائی پر باندھے جانے والے شناختی بینڈ کے حصول کیلئے حاجی کیمپ رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے رواں سال کے لیے جاری کیے گئے حج کوٹہ کے مطابق سال 2022 میں 10 لاکھ ملکی اور غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 10 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 15 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل





