جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز:آسٹریلیا نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

کولمبو:سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی سیریز:آسٹریلیا نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیات کے مطابق  آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک تگڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے چارتھ اسلنکا 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے کبکہ  آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلی ووڈ نے  شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 4 شکار کیے، مچل اسٹارک نے 3  اور کین رچرڈسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی جانب سے دیا گیا آسان ہدف آسٹریلیا کی ٹیم نے 14 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا جس میں کپتان ایرن فنچ نے 61 اور ڈیوڈ وارنر نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جوش ہیزلی ووڈ کو شاندار باؤلنگ کے باعث مین آف دی میچ قرار پائے۔

آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں  0-1 کی برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔

کھیل

آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی

ویڈیو میں پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کا میزبان دکھایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کا میزبان دکھایا گیا ہے۔

آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی کی پروموشنل ویڈیو میں لاہور کا تاریخی دہلی گیٹ دکھایا ہے جبکہ لاہور کے ٹرک آرٹ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا لمحہ بھی ویڈیو میں شامل ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں چیمپئینز ٹرافی 2025ء پاکستان کا لوگو بھی نمایاں ہے جبکہ ٹرافی برانڈ کا نیا ٹائپو گرافک لوگو بھی جاری کردیا ہے۔ویڈیو میں پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ بھی دکھایا گیا ہے۔

 آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017ء کے بعد پہلی بار منعقد ہونے جارہی ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں بطور میزبان اور ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا، تمام اہلکار محفوظ

موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا، تمام اہلکار محفوظ

خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود ہری چند روڈ پر اخون ڈھیری کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی تاہم دھماکے سے پولیس اہلکاروں محفوظ رہے۔

دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ روڈ پر ٹریفک نہ ہونے کے باعث دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے فورا بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے کی آواز علاقہ میں دور دور تک سنی گئی۔

دھماکہ کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس نے خودکش حملہ آور کے اعضا اور موٹرسائیکل قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی شعور اور مسلسل جدوجہد بلوچ شہداء کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

بلوچ شہداء کی عظیم قربانیوں نے بلوچ سماج میں سماجی تبدیلی اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا ، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی شعور اور مسلسل جدوجہد بلوچ شہداء کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

قومی شعور اور مسلسل جدوجہد بلوچ شہداء کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔

یوم شہدا بلوچستان کے موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیرہ نومبر کو بلوچ شہداء کے دن کی مناسبت سے ہم تمام بلوچ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بلوچ شہداء کی عظیم قربانیوں نے بلوچ سماج میں سماجی تبدیلی اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے، اور آج کا قومی شعور اور تسلسل کے ساتھ جاری تحریک ان ہی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کا دن بلوچ قومی تاریخ کے اوراق میں اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ بلوچ رہنما اور ریاست کے حکمران میر محراب خان نے انگریزوں کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سر قربان کرنا ترجیح دی۔ ان کی اس قربانی نے سرزمین اور قوم کے دفاع میں مزاحمت اور قربانی کے فلسفے کی بنیاد رکھی اور آنے والی نسلوں نے اپنے آباؤ اجداد کے متعین کردہ فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر بلوچ سماج کو فکری غلامی سے محفوظ رکھا۔

ترجمان نے کہاکہ آج کا دن اُن تمام خاندانوں اور افراد سے اظہارِ یکجہتی کا دن ہے جنہوں نے قومی بقاء کے لیے اپنی زندگیاں قربان کر کے قومی مزاحمت اور جدوجہد کو توانائی بخشی، اور بلوچ سرزمین میں سامراجیت کے خلاف آواز اٹھانے کی روایات کو زندہ رکھا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی، بلوچ شہداء کے فکر و فلسفہ مزاحمت، انکار اور قربانی” کی روایات پر عمل پیرا ہو کر اس قومی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll