جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ڈیلیٹ کیے گیے میسیجز کی واپسی ممکن، واٹس ایپ کا نیا فیچر

ابھی بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور  سب سے پہلے یہ  بیٹا ٹیسٹرز کو مہیا  کیا  جائے گا۔ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ عام صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈیلیٹ کیے گیے میسیجز کی واپسی ممکن، واٹس ایپ کا نیا فیچر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میسیج کو ایڈٹ کرنے کے فیچر کے ساتھ ایک اور دلچسپ فیچر پر بھی کام رہی ہے۔

جس کے تحت غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس کیا حاصل کیا جا سکے گا، ویب ایٹ انفو کے مطابق واٹس ایپ کے اس فیچر پر کام ہو رہا ہے،  جسے ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر 2021 اکتوبر سے کام ہو رہا تھا لیکن دیگر فیچر کی وجہ سے یہ اس فیچر پر کام تاخیر کا شکار ہو گیا، لیکن اب اس پر کامتیز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ ’میسیج ایڈٹ‘ کے فیچر کو بھی متعارف کرانے جا رہا ہے، اس فیچر کے تحت صارفین کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ بھیجے گئے میسیج کو وہ ایڈٹ کر سکیں گے۔

ایک اور فیچر کے تحت  واٹس ایپ اسٹیسٹس پر شیئر کیے گئے لنک کا پریویو بھی کیا جا سکے گا۔ واٹس ایپ بِیٹا کی جانب سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا تھا، اسکرین شاٹ میں واضح طور پر موجودہ ٹیکسٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور آزمائشی مراحل سے گزرنے والے فیچر میں فرق دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم یہ ابھی بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور  سب سے پہلے یہ  بیٹا ٹیسٹرز کو مہیا  کیا  جائے گا۔ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ عام صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا۔

علاقائی

 سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے 8 نئے وزراء نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

کابینہ میں شامل ہونےوالے8ارکان میں جام اکرام دھاریجو، مخدوم محبوب، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہینہ شیرعلی اورطارق تالپور شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے 8  نئے وزراء نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

 سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے 8 وزراء نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، گورنرہاؤس کراچی میں وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی.

کابینہ میں شامل ہونےوالے8ارکان میں جام اکرام دھاریجو، مخدوم محبوب، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہینہ شیرعلی اورطارق تالپور شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ تقریب نے بھی شرکت کی۔ جبکہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزرا سے حلف لیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہر ایک کو موقع ضرور دینا چاہیے ہر ایک کو موقع ضرور دینا چاہیے، جنکے پاس ذمہ داری ہے انکے پاس اختیار بھی ہے، وزیر داخلہ یا وزیر اعلٰی کوئی بھی ہو کیوں چاہے گا کہ کرائم بڑھے، ہمیں ایک دوسرے پر بلیم گیم نہیں کرنا ہمیں ایک دوسرے کے لیے راستہ بنانا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد :  بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔انہوں نے صوبہ بلوچستان سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کہا وفاقی حکومت ترقی کے مقصد کیلئے بلوچستان کے معدنی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کے لئے تمام ممکن کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی اور دانش سکول کو بلوچستان تک وسعت دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان   میں 7  دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز سات دہشت گردوں کو جہنم واصل  کر دیا، سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گرد  پاکستان افغانستان سرحد پر دہشت گردی میں ملوث پائے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سات دہشت گردوں کے گروپ کی نقل و حرکت جو پاکستان اور افغانستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں اپنے ذرائع سے پتہ چلایا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال نہیں ہونے دے گی ۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll