مسلم لیگ ق میں اختلافات کا معاملہ، چودھری شجاعت کا اہم فیصلوں کیلئے میٹنگ بلانے کا فیصلہ
لاہور : ذرائع کے مطابق چودھری برادران نے سیاسی اختلافات پر حتمی فیصلوں کے لئے اہم ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔


ذرائع کے مطابق خاندانی اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین ، پرویز الٰہی ، وجاہت حسین ،مونس الہی ، حسین الہی اور سالک حسین سمیت خاندان کے دیگر افراد شرکت کریں گے ۔ چوہدری خاندان کے تینوں بڑے مسلم لیگ ق کے آئندہ مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کن ملاقات کریں گے ۔
اس اجلاس میں ق لیگ حتمی فیصلہ کرے گی کہ کس کی حمایت اور کس کی مخالفت کرنی ہے ۔
مسلم لیگ ق کے خاندانی اجلاس کے بعد پارٹی اجلاس بھی بلایا جائے گا ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی تنظیم کا بھی جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک حسین کے شہباز حکومت کی حمایت کی وجہ سے مسلم لیگ ق کی قیادت اختلافات کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالہی ،چوہدری مونس الہی اور حسین الہی سیاسی الائنمنٹ تحریک انصاف کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں ، جبکہ مسلم لیگ ق کے ایم این اے حسین الہی بھی شہباز حکومت کی حمایت کے معاملے چوہدری شجاعت اورسالک حسین کے فیصلے کے مخالف ہیں۔ حسین الہی مستقبل کی سیاست میں ایم این اے مونس الہی کے ساتھ ملکر فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔
گزشتہ روز چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے حسین الٰہی نے بھی خاندانی پارٹی کو خیر باد کہہ کر مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الٰہی کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے ۔
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے بیشتر ارکان کی حمایت چوہدری شجاعت حسین کو اور پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الٰہی کو حاصل ہے۔

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 5 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 6 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 8 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 8 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 10 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل